جیسا وینزویلا نے امریکا کیساتھ معاہدہ کیا ویسا ہی دیگر ممالک کو بھی کرنا چاہیئے؛ ٹرمپ
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2026 GMT
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وینزویلا میں بڑی کارروائی کے بعد اب ہر بڑی آئل کمپنی ہمارے ساتھ آ رہی ہے اور یہ حیران کن ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فخریہ انداز میں کہا کہ جب امریکا پھلتا پھولتا ہے تو دنیا بھی ترقی کرتی ہے۔
صدر ٹرمپ نے ورلڈ اکنامک فورم سے اپنے خطاب کے ابتدائیہ میں ہی خاصا وقت وینزویلا پر گفتگو کی۔
امریکی کنٹرول میں وینزویلا شاندار کارکردگی دکھائے گا
امریکی صدر نے پیش گوئی کی کہ نکولس مادورو کی برطرفی کے بعد وینزویلا امریکی کنٹرول میں شاندار کارکردگی دکھائے گا۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ وینزویلا اگلے چھ ماہ میں اتنا پیسہ کمائے گا جتنا اس نے پچھلے 20 سال میں نہیں کمایا تھا۔
امریکی صدر نے کہا کہ ہر بڑی آئل کمپنی ہمارے ساتھ آ رہی ہے اور یہ حیران کن ہے۔ تاہم انھوں نے اس کی مزید تفصیل بیان نہیں کی۔
ٹرمپ نے وینزویلا کی عبوری صدر دلسی رودریگز کی قیادت میں چلنے والی انتظامیہ کی تعریف کی اور کہا کہ وہ امریکی حکام کے ساتھ اچھے طریقے سے تعاون کر رہی ہے۔
وینزویلا کی طرح دیگر ممالک بھی امریکا سے معاہدے کریں
امریکی صدر نے مزید بتایا کہ جیسے ہی وہاں امریکی حملہ ختم ہوا تو وینزویلا کی نائب صدر نے امریکا کو پیغام دیا کہ آؤ معاہدہ کرتے ہیں۔
صدر ٹرمپ نے وینزویلا کی نائب صدر کے معاہدہ کرنے کے اقدام کو سراہتے ہوئے مشورہ دیا کہ دیگر ممالک کو بھی یہی کرنا چاہیے۔
یورپی ممالل کی حالت پر افسوس کا اظہار اور تنقید
امریکی صدر نے یورپی ممالک کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یورپ کے بعض حصے، سچ کہوں تو، اب پہچان میں نہیں آتے۔ وہ اب پہلے جیسے نہیں رہے ہیں۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ یورپ ترقی کرے، لیکن یہ صحیح سمت میں نہیں جا رہا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ گرین انرجی پر ضرورت سے زیادہ توجہ اور بڑی تعداد میں ہجرت (امیگریشن) وہ عوامل ہیں جنہوں نے یورپ کو نقصان پہنچایا۔
گرین لینڈ ہمارا علاقہ ہے، ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گرین لینڈ کو برف ایک ٹکڑا قرار دیتے ہوئے کہا کہ گرین لینڈ کی مکمل ملکیت اور قانونی حق امریکا کو دیا جائے تاکہ اس کا دفاع ممکن ہو۔
انھوں نے مزید کہا کہ یہ سمندر کے بیچ ایک بہت بڑا برفانی علاقہ ہے۔ جنگ ہوئی تو زیادہ تر کارروائیاں اسی برفانی خطے پر ہوں گی۔ ذرا تصور کریں میزائل اسی برفانی جزیرے کے اوپر سے گزریں گے۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ گرین لینڈ کی مکمل ملکیت اس لیے مانگ رہے ہیں کیونکہ آپ کسی جگہ کا دفاع اس وقت تک نہیں کرسکتے جب تک وہ آپ کی ملکیت میں نہ ہو۔
صدر ٹرمپ نے سوال اُٹھایا کہ آپ لیز یا لائسنس پر لی گئی جگہ کا دفاع نہیں کرسکتے۔ کون ایک لائسنس یا لیز کے معاہدے کا دفاع کرنا چاہے گا؟
گرین لینڈ پر امریکی ملکیت اور نیٹو سے شکوہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا کہ امریکی کنٹرول میں گرین لینڈ ہونا نیٹو کے لیے کوئی خطرہ نہیں ہوگا۔
انھوں نے شکوہ کیا کہ گا۔ امریکا کے ساتھ نیٹو میں برتاؤ بہت غیر منصفانہ رہا ہے تاہم گرین لینڈ کی ملکیت ملنے سے یہ نیٹو اتحاد کی سیکیورٹی کو بہت زیادہ مضبوط کرے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: امریکی صدر ڈونلڈ امریکی صدر نے وینزویلا کی گرین لینڈ کی صدر نے کا دفاع کہا کہ نے کہا
پڑھیں:
امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز
لندن (آئی پی ایس )امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کے لیے برطانوی ائیربیس کے استعمال پر ایرانی پاسداران انقلاب نے برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی دی ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق نئے وزیراعظم اینڈی برنہم کے عہدہ سنبھالنیکے بعد امریکی فوج نے گلوسیسٹرشائر میں واقع رائل ائیر فورس کے آر اے ایف فیئرفورڈ فضائی اڈے سے ایران کے خلاف B-1 اسٹریٹجک بمبار طیاروں سے بمباری کی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق اس حملے میں امریکی طیاروں نے ایران عراق سرحدی علاقے شلمچہ بارڈرکراسنگ کو نشانہ بنایا جس میں 2 افراد شہید اور 11 زخمی ہوئے۔ ایران نے اس کے جواب میں آنکھ کے بدلے آنکھ کی بنیاد پر جوابی کارروائیوں کی دھمکی دی۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نیکہا کہ ہماری دفاعی پالیسی واضح ہے، آنکھ کے بدلے آنکھ۔ جو لوگ کسی بھی قسم کی مدد کے ذریعے ایران کیخلاف جارحیت میں شریک ہوں گے، انہیں بھی جائز ہدف سمجھا جائیگا۔اب ایرانی پاسداران انقلاب نے امریکی طیاروں کے برطانوی فضائی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو خبردار کیا ہے۔
پاسداران انقلاب کا کہنا ہیکہ حالیہ کارروائیوں میں امریکی افواج نے ابتدا میں بحر ہند میں موجود بحری جہازوں سے کروز میزائل داغے اور جب ان کے ذخائر کم ہوگئے تو برطانیہ کے آر اے ایف فیئرفورڈ فضائی اڈے سے اڑنے والے B-1 بمبار طیاروں کا استعمال کیا۔پاسداران انقلاب نے خبردار کیا ہیکہ ایران کے خلاف کسی بھی جارحیت میں استعمال ہونے والا ہر فوجی اڈہ ایک جائز فوجی ہدف سمجھا جائے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookX پچھلی خبرجدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا اگلی خبرآزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیاCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم