data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پاکستان،  مصر، اردن، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، ترکیہ  سعودی عرب اور قطر کے وزرائے خارجہ نے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دی گئی دعوت کا خیرمقدم کیا ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق وزرائے خارجہ نے بورڈ آف پیس میں شمولیت کے لیے اپنی اپنی حکومتوں کے مشترکہ فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے اعلامیہ جاری کیا۔

مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تمام ممالک اپنی متعلقہ آئینی و قانونی تقاضوں کے مطابق شمولیتی دستاویزات پر دستخط کریں گے، جن میں مصر، پاکستان اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں اور یہ پہلے ہی بورڈ آف پیس میں شمولیت کے فیصلے کا اعلان کر چکے ہیں۔

وزرائے خارجہ نے صدر ٹرمپ کی قیادت میں امن کے لیے کی جانے والی کوششوں کی حمایت کا اعادہ کیا اور  اس عزم کا اظہار کیا کہ ان کے ممالک بورڈ آف پیس کے مشن پر عملدرآمد میں مکمل تعاون کریں گے۔

مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ مشن غزہ تنازع کے خاتمے کے جامع منصوبے کے تحت ایک عبوری انتظامیہ کے طور پر کام کرے گا، جس کی توثیق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2803 کے ذریعے کی گئی ہے۔

مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بورڈ آف پیس کا مقصد مستقل جنگ بندی کو مستحکم کرنا،  غزہ کی تعمیر نو میں معاونت اور فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت اور ریاست کے قیام کی بنیاد پر ایک منصفانہ اور پائیدار امن کو فروغ دینا ہے۔

وزرائے خارجہ کے مشترکہ اعلامیے کے مطابق جو بین الاقوامی قانون کے مطابق ہو۔ ان اقدامات کے ذریعے خطے کے تمام ممالک اور عوام کے لیے امن، سلامتی اور استحکام کی راہ ہموار کرنے کی امید ظاہر کی گئی ہے۔

ویب ڈیسک مرزا ندیم بیگ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: مشترکہ اعلامیے بورڈ آف پیس کے مطابق

پڑھیں:

خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری

خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔

نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔

ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔

متعلقہ مضامین

  • مسجد اقصیٰ کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں، پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرائے خارجہ کا دوٹوک اعلان
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری