ٹی 20 ورلڈکپ: بنگلادیش کے میچز بھارت میں ہی ہونگے، آئی سی سی نے بنگلادیش کے تحفظات مسترد کردیے
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2026 GMT
ٹی 20 ورلڈکپ: بنگلادیش کے میچز بھارت میں ہی ہونگے، آئی سی سی نے بنگلادیش کے تحفظات مسترد کردیے WhatsAppFacebookTwitter 0 21 January, 2026 سب نیوز
ڈھاکہ(سب نیوز ) آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے حوالے سے بنگلادیش کے تحفظات مستردکرتے ہوئیکہا ہیکہ ورلڈ کپ شیڈول کے مطابق ہوگا۔آئی سی سی کی جانب سے جاری اعلامییکے مطابق بنگلا دیش کے میچز بھارت میں ہی کھیلے جائیں گے۔آئی سی سی کا کہنا ہیکہ بورڈ میٹنگ میں فیصلہ سکیورٹی کے جائزے کے بعد کیا گیا، جائزے کے مطابق بنگلادیش کیکھلاڑیوں،میڈیا پرسنز ، آفیشلز اور فینز کو بھارت کیکسی وینیو پر خطرہ نہیں ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہیکہ بورڈ ممبرز کے مطابق یہ قابل عمل نہیں ہیکہ ٹورنامنٹ کے قریب شیڈول تبدیل کیا جائے۔آئی سی سی کا کہنا ہے کہ بی سی بی سے ایونٹ کے سکیورٹی پلان کو شیئرکیا جاتا رہا ہے۔دوسری جانب کرکٹ ویب سائٹ نے دعوی کیا ہیکہ بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے ورلڈکپ کے لیے بھارت نہ جانے کی صورت میں آئی سی سی نے بنگلا دیش کی جگہ ایک اور ٹیم کو شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ویب سائٹ کا دعوی ہے کہ آئی سی سی کی جانب سے بنگلادیش کرکٹ بورڈ کو کہا گیا ہے کہ حکومت کو بتادیں اگر ٹیم بھارت نہیں بھیجیں گے تو بنگلادیش کی جگہ نئی ٹیم شامل کی جائے گی۔خیال رہے کہ بنگلادیش نے سکیورٹی خدشات کے تحت بھارت میں ہونے والے اپنے میچز سری لنکا منتقل کرنیکا مطالبہ کیا تھا۔
یاد رہے کہ یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب آئی پی ایل کی ٹیم کلکتہ نائٹ رائیڈرز نے بنگلادیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو بھارتی ہندو انتہا پسندوں کی دھمکیوں کے بعد لیگ سے باہر کر دیا تھا جس کے بعد دونوں کرکٹ بورڈز کے درمیان تعلقات کشیدہ ہوگئے اور بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے ہنگامی اجلاس بلاتے ہوئے اپنی ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسپریم کورٹ کا سزائے موت کی زیر التوا اپیلیں 45 دنوں میں نمٹانے کا فیصلہ سپریم کورٹ کا سزائے موت کی زیر التوا اپیلیں 45 دنوں میں نمٹانے کا فیصلہ ورلڈ اکنامک فورم:وزیراعظم سے ایم ڈی آئی ایم ایف اور فلسطینی وزیراعظم کی ملاقات امریکا پوری دنیا کا معاشی انجن، یورپی ممالک اصلاحات پر توجہ دیں: ٹرمپ غزہ بورڈ آف پیس کی دستخطی تقریب؛ ترکیہ بھی شرکت کیلیے رضامند طالبان کی شاہ خرچیاں، بجٹ کا 88 فیصد غیرترقیاتی کاموں پراڑا دیا پلیٹ فارم سے امن کے لیے عملی پیش رفت کی امید ,پاکستان ٹرمپ کے بورڈ آف پیس میں شاملCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بنگلادیش کے بھارت میں
پڑھیں:
سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سینیٹر شیری رحمان نے بھارت کے دہرے آبی رویئے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے۔ ایک طرف بھارت سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کی دھمکی دیتا ہے، دوسری طرف سیلابی پانی پاکستان کی طرف چھوڑ دیتا ہے۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق شیری رحمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت نے سلال ڈیم کےگیٹ کھول کر لاکھوں پاکستانیوں کو سیلابی خطرے سے دو چار کر دیا، دریاؤں کے پانی کو تنازع نہیں بلکہ ذمے داری کے ساتھ چلایا جانا چاہیے، بھارت کی غیر ذمے دارانہ پالیسی خطے کے امن اور اعتماد کے لیے خطرناک ہے۔بھارت کی جانب سے پانی کے بہاؤ سے متعلق بر وقت معلومات نہ دینا چیلنج بن گیا ہے، دریائے چناب کے پانی کے بہاؤ میں غیر یقینی صورتِ حال پیدا ہو رہی ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
اُنہوں نے کہا کہ بھارت کے اقدامات سے آبپاشی کے نظام اور زرعی شعبے کو خطرات ہیں، دریائے چناب میں اچانک پانی کی کمی یا زیادتی سے نہری نظام متاثر ہو سکتا ہے، دریائے چناب پنجاب کے لاکھوں ایکڑ زرعی رقبے کو سیراب کرتا ہے، پانی کے بہاؤ میں تبدیلی سے فصلیں متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔پاکستان کے کسانوں کا روزگار دریاؤں کے منظم بہاؤ سے جڑا ہے، بھارت کی غیر یقینی آبی پالیسی زرعی خطرات میں اضافہ کر رہی ہے، آبی وسائل کو ذمے دارانہ طریقے سے استعمال کیا جانا چاہیے۔بھارت کو معاہدوں کی پاسداری کرنا ہوگی، بھارت کو مغربی دریاؤں کے پانی کو ذخیرہ کرنے یا دوسرے کیچمنٹ میں منتقل کرنے کی اجازت نہیں۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
مزید :