50خاندانوں کے ڈی این اے کے نمونے حاصل کرلیے گئے
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260122-01-4
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) اپنے پیاروں کی تلاش میں آئے ہوئے 50 خاندانوں کے ڈی این اے (DNA) نمونے حاصل کر لیے گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ان نمونوں کو لیبارٹری منتقل کر دیا گیا ہے اور ڈی این اے رپورٹ میچ ہونے کے بعد ہی بقیہ میتیں ورثاء کے حوالے کی جائیں گی۔ایک اور شہری کے اہلخانہ نے اپنے پیارے کی گمشدگی کے حوالے سے ڈی سی آفس سے رابطہ کیا ہے، جس کے بعد لاپتا افراد کی فہرست کو اپ ڈیٹ کر دیا گیا ہے۔ہیلپ ڈیسک پر متاثرہ خاندانوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ جاں بحق افراد کی حتمی فہرست کی تیاری اور شناخت کا عمل تیزی سے مکمل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔