data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260122-01-14
لاہور(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے بورڈ آف پیس میں پاکستان کی شمولیت کے حکومتی فیصلے کو مسترد کرتے ہیں۔ ٹرمپ کا بورڈ آف پیس نو آبادیاتی نظام کی نئی شکل ہے جس میں عراق کو تباہ کرنے والے ٹونی بلیئر جیسے مجرم موجود ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اظہار خیال کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بورڈ آف پیس فلسطینیوں کے وسائل اور زمینوں پر قبضے کا نیا نظام ہے۔ تعمیر نو کے نام پر غزہ پر امریکی قبضہ ناقابل قبول ہے۔ پاکستانی وزارت خارجہ کا یہ موقف کہ پاکستان نے سلامتی کونسل کی قرارداد کے تحت غزہ امن منصوبے کی حمایت کا اعلان کیا حقائق کے برعکس ہے۔ خود ٹرمپ کہہ چکا ہے کہ اس کا بورڈ آف پیس ایک دن اقوام متحدہ کی جگہ لے سکتا ہے۔ ٹرمپ کے اس مؤقف کے بعد پاکستان کا بورڈ میں شمولیت کا کیا جواز؟ ہم ایک بار پھر بہت واضح انداز میں کہتے ہیں پاکستان کی فوج کسی صورت بھی غزہ نہیں جانی چاہیے۔

پشاور(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ پے درپے ملٹری آپریشنوں کے نتیجے میں خیبرپختونخوا اور اس کے ملحقہ قبائلی اضلاع کے محب وطن عوام کو بے گھرکرنے کا سلسلہ بند کیا جائے، بندوق اور طاقت کے ذریعے مسائل کا حل کبھی بھی دیرپا ثابت نہیں ہوسکتا، حکومت مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کرے، کسی بھی ملٹری آپریشن سے قبل سابق آپریشنوں کا جائزہ لیا جائے اور قوم کو بتایا جائے کہ ان آپریشنوں کے نتیجے میں کتنا امن قائم ہوا؟ جماعت اسلامی ملٹری آپریشن کے نتیجے میں پرامن عوام کو گھروں سے نکال کرذلیل کرنے کی کبھی حمایت نہیں کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے صوبائی ہیڈکوارٹر مرکز اسلامی پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان پروفیسرمحمد ابراہیم خان، امیر خیبرپختونخوا وسطی عبدالواسع، سابق رکن قومی اسمبلی اورصوبائی جنرل سیکرٹری صابرحسین اعوان بھی موجود تھے۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ مرکزی اورصوبائی حکومتوں کی ترجیحات میں عوام کو ریلیف کی فراہمی دور دور تک نظر نہیں آرہی ہے۔ شدید سردی میں ضلع تیراہ کے لاکھوں متاثرین کو بے گھرکرنے میں وفاقی و صوبائی حکومتیں برابر کی شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے مشرف دور سے امریکا کی ایما پر ڈالروں کے لیے لوگوں کو ملٹری آپریشنوں کے ذریعے بے گھر کرنے کی جو پالیسی اختیار کی گئی تھی اس کے بعد آنے والی ہرحکومت اسی راستے پر گامزن رہی۔ مشرف کے بعد زرداری،نواز شریف،عمران خان اور اب شہباز شریف کی حکومت ایک دوسرے کا تسلسل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقے قیام پاکستان سے لے کر مشرف دور تک محفوظ سمجھے جاتے تھے، لیکن پھر امریکی مفادات کی جنگ میں ہمارے حکمرانوں نے اس پرامن علاقوں کو بارودکے ڈھیر اور بدامنی کی آماجگاہ بنا دیا۔ انہوں کہا کہ ضلع تیراہ کی ڈھائی لاکھ آبادی کو بے گھرکیا جارہا ہے اور اس عمل میں مرکزی اور صوبائی حکومتیں ایک پیج پر ہیں۔ صوبے کے وزیراعلیٰ کا اپنا آبائی علاقہ تیراہ اس وقت ملٹری آپریشن کی زدمیں ہے اور وزیراعلیٰ صاحب اپنے لیڈر کی رہائی کے لیے پنجاب اور سندھ کے دورے کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں عوامی رائے کے برعکس حکومتوں کو مسلط کرنے کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں برسراقتدار حکمران خود کو عوام کے سامنے جواب دہ نہیں سمجھتے یہی وجہ ہے کہ ملک مسلسل عدم استحکام کا شکار ہے۔امیر جماعت اسلامی نے گزشتہ روز باجوڑ میں جماعت اسلامی کے رہنما مولانا وحید گل کے گھر کو دھماکے سے نقصان پہنچانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ چند ماہ قبل حکومت باحوڑ میں ملٹری آپریشن کے ذریعے علاقے کوبدامنی سے پاک کرنے کے دعوے کررہی تھی۔ انھوں نے کہا کہ موجودہ مسائل اور مشکلات کو عوام کی رائے سے بننے والی حکومت ہی ختم کرسکتی ہے، لیکن یہاں عوامی رائے کو سبوتاژ کرنے کی شرمناک پالیسی رائج ہے۔ کراچی میں جماعت اسلامی نے میئر کا الیکشن واضح اکثریت سے جیتا، لیکن ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا اور کراچی پر پیپلز پارٹی کا قابض میئر مسلط کر دیا گیا، پیپلزپارٹی گزشتہ 40سال سے سندھ پر برسراقتدار ہے۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ متناسب نمائندگی کے ذریعے عوامی مینڈیٹ سے بننے والی حکومت ہی ملک کو حقیقی تبدیلی سے ہمکنار کرسکتی ہے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن مرکز اسلامی پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں

نمائندہ جسارت سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ملٹری ا پریشن کے نتیجے میں بورڈ ا ف پیس نے کہا کہ کے ذریعے کرنے کی

پڑھیں:

آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف

تصویر سوشل میڈیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے لیے اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے۔

وزیراعظم کی زیرِ صدارت آئی ٹی کے شعبے کی اسٹریٹیجک روڈ میپ پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس ہوا۔ 

اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں آئی ٹی کے شعبے کا فروغ اور آئی ٹی سے متعلق برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔  

شہباز شریف نے ہدایت کی کہ آئی ٹی کے شعبے کے تربیتی کورسز کی معتبر تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے، آئی ٹی کے شعبے میں تربیت کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ 

اعلامیہ کے مطابق انہوں نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ 

اجلاس کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل اسپیکٹرم کی دستیابی جون 2025 میں 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026 میں 880 میگا ہرٹز ہوگئی۔  

وزیراعظم کو ’’کنیکٹ پاکستان وژن 2030‘‘ کے اجراء کی تیاریوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔ 

اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024 میں 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026 میں 72 فیصد ہو گیا۔ 

بریفنگ کے مطابق جون 2026 تک 5.1 ملین گھروں میں فکسڈ براڈ بینڈ /فائبر کنکشن دیے گئے۔

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدہ ابراہیمی معاہدہ میں شمولیت سے مشروط کر دیا
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
  • سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل