data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260122-08-6
اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلا آبادمیں ایپ بیسڈ ٹیکسی اور آن لائن رائیڈ ہیلنگ سروسز کو پہلی مرتبہ باقاعدہ قانونی دائرے میں لانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔اسلام آباد میں آن لائن رائیڈ بْکنگ کے لیے نیا قانونی فریم ورک متعارف کرانے پر مشتمل بل سینیٹ سے منظور کر لیا گیا ہے۔بل کے مطابق آن لائن رائیڈ ہیلنگ سروسز سے وابستہ ڈرائیورز کے لیے متعلقہ اتھارٹی سے رجسٹریشن لازمی ہو گی جبکہ بغیر رجسٹریشن اسلام آباد میں کسی بھی رائیڈ سروس کی اجازت نہیں دی جائے گی، رائیڈ ہیلنگ کمپنیوں کو آپریشن شروع کرنے کے لیے باقاعدہ آپریشن سرٹیفکیٹ حاصل کرنا ہوگا۔بل میں ڈرائیورز کے لیے ویلڈ ڈرائیونگ لائسنس اور خصوصی اجازت نامہ لازم قرار دیا گیا ہے جبکہ گاڑیوں کی رجسٹریشن اور سالانہ فٹنس سرٹیفکیٹ بھی ضروری ہو گا، رائیڈ ہیلنگ کمپنیوں کو ڈرائیورز اور گاڑیوں کا مکمل ریکارڈ محفوظ رکھنا اور متعلقہ حکام کو ریئل ٹائم ڈیٹا فراہم کرنا ہوگا۔

مانیٹرنگ ڈیسک سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: رائیڈ ہیلنگ اسلام ا باد کے لیے

پڑھیں:

آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف)کی شرائط کے تحت ستمبر 2026 سے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کی پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان زونز کو اپنی 100 فیصد پیداوار برآمد کرنا ہوگی۔

وفاقی وزارت خزانہ حکام کے مطابق آئی ایم ایف کی شرط کے تحت ستمبر 2026 سے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کی پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت ختم کر دی جائے گی اور ان زونز کو اپنی 100 فیصد پیداوار برآمد کرنا ہوگی۔

حکام کا کہنا تھا کہ اس وقت ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کو اپنی 20 فیصد پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت حاصل ہے تاہم آئی ایم ایف نے اس رعایت کو برقرار رکھنے کی حکومتی درخواست مسترد کر دی ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق حکومت نے مزید ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کے قیام کی اجازت کی بھی درخواست کی تھی تاہم آئی ایم ایف نے اسے بھی قبول نہیں کیا۔

حکام نے بتایا کہ حکومت آئندہ اقتصادی جائزے کے دوران دوبارہ درخواست کرے گی کہ مقامی مارکیٹ میں 20 فیصد پیداوار فروخت کرنے پر پابندی عائد نہ کی جائے۔

وزارت خزانہ کے مطابق مقامی مارکیٹ میں پیداوار فروخت کرنے کی چھوٹ ختم کرنے کی تجویز فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کو بھی بھجوائی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع
  • یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ