اخلاص نیت سے کام کے اثرات دیرپا ہوتے ہیں‘ جاوداں فہیم
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) حلقہ خواتین جماعت اسلامی ضلع جنوبی کے تحت اجتماع ارکان کا انعقاد کیا گیا۔ضلعی ٹیم ممبر و نگراں جے آئی یوتھ جنوبی لبنیٰ اخلاص نے ’’آئیں خود کو سنواریں‘‘کے عنوان پر ورکشاپ کرائی۔ انہوں نے مختلف سوالات اور مثالوں کے ذریعہ خود شناسی اور شخصیت سازی کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ قرآن و سنت کی روشنی میں کس طرح اپنی شخصیت، اخلاق و کردار کو بہتر کیا جاسکتا ہے اس پر روشنی ڈالی۔حلقہ خواتین جماعت اسلامی کراچی کی ناظمہ جاوداں فہیم نے’’ہر دل تک قرآن۔دورہ قرآن‘‘ سلوگن کے تحت رمضان میں دورہ قرآن کے حوالے سے مرکزی پلاننگ اور اس پر عمل درآمد کیسے ممکن بنایا جائے اس پر بریفنگ دی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اخلاص نیت سے جو کام کیا جائے اس کے اثرات دیرپا ہوتے ہیں۔ انہوں نے شرکا کے سوالات کے جواب بھی دیے۔معتمدہ ضلع جنوبی بشریٰ حسن نے گزشتہ سال کا جائزہ پیش کیا۔ نگراں نشر و اشاعت جنوبی مدیحہ مقصود نے گل پلازہ حادثے کے حوالے قرارداد پیش کی جو کثرت رائے سے منظور ہوئی۔ ناظمہ ضلع جنوبی شبنم امیر نے اپنے اختتامی خطاب میں قرآن و سنت کی روشنی میں تقویٰ اور اخلاص نیت کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ اجتماع میں ضلع بھر سے خواتین اراکین نے بھرپور شرکت کی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار
سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں انٹیلیجنس بیسڈ مؤثر کارروائیاں جاری ہیں، مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے۔
سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران متعدد دہشتگرد گرفتار کیے گئے، گرفتار دہشتگردوں میں سہولتکار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں، کارروائی میں دہشتگردوں کےمتعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔
علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے، دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز تیز کر دیے گئے، دہشت گردی کے خاتمے اور علاقے میں امن و امان کے قیام تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔