ڈرگ روڈ قتل کیس: مقتول کی شناخت عبدالولی کے نام سے ہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) شاہراہِ فیصل پر ڈرگ روڈ کینٹ بازار کے قریب گزشتہ روز فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے شخص کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ پولیس نے مقتول کی شناخت کر لی ہے اور ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق مقتول کی شناخت عبدالولی کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق خیبر پختونخوا کے علاقے صوابی سے ہے۔ تفتیشی حکام نے انکشاف کیا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مقتول اور اس کا بھائی صوابی میں ایک قتل کی واردات میں ملوث تھے جس کے بعد وہ روپوش ہو کر کراچی منتقل ہو گئے تھے۔واقعے کی منظرِ عام پر آنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مقتول عبدالولی سڑک پر پیدل جا رہا تھا۔ موٹر سائیکل پر سوار دو ملزمان کافی دیر سے ایک ہوٹل پر بیٹھ کر اس کا انتظار کر رہے تھے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا
کراچی : دیو ہیکل بحری جہاز ‘ایم ایس سی ڈیلیٹا ‘ کراچی پورٹ پر لنگر انداز ہوگیا ، جو بندرگاہ کے عالمی معیار کے انفراسٹرکچر اور آپریشنل صلاحیت کا واضح ثبوت ہے۔تفصیلات کے مطابق دنیا کا دیو ہیکل کنٹینر بحری جہاز "ایم ایس سی ڈینلیٹا” کامیابی کے ساتھ کراچی پورٹ پہنچ گیا ہے اور کے پی ٹی کے مخصوص ٹرمینل پر لنگر انداز ہوگیا۔کراچی پورٹ ٹرسٹ نے بتایا کہ یہ بحری جہاز اپنی نوعیت اور حجم کے اعتبار سے انتہائی وسیع ہے، جو بندرگاہ کے عالمی معیار کے انفراسٹرکچر اور آپریشنل صلاحیت کا واضح ثبوت ہے۔کے پی ٹی کا کہنا تھا کہ 400 میٹر طویل اور 67 میٹر چوڑا یہ بحری جہاز 255,288 ڈیڈ ویٹ ٹن گنجائش رکھتا ہے، جو اسے دنیا کے بڑے تجارتی جہازوں میں شامل کرتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ اتنے بڑے جہاز کی آمد اس بات کا مظہر ہے کہ کراچی پورٹ جدید سہولیات اور بڑے بحری جہازوں کو سنبھالنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ادارے کے مطابق ایسے بڑے جہازوں کی آمد سے بندرگاہ کی استعداد میں مزید اضافہ ہوگا، عالمی شپنگ کمپنیوں کا اعتماد مضبوط ہوگا اور پاکستان کی تجارتی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔