data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (پ ر) برسوں سے ڈیجیٹل پلاننگ ایک بوجھ محسوس ہوتی رہی ہے‘ خواہ خاندان کے لیے تعطیلات کی منصوبہ بندی ہو یا کسی خاص یادگار لمحے کو تلاش کرنا۔ لوگوں کو ایک ’’انسانی راؤٹر‘‘ کے طور پر کام کرنا پڑتا ہے یعنی کام کو مکمل کرنے کے لیے ای میلز کی مسلسل تہیں پلٹنا اور فوٹو گیلریوں اور نقشوں میں بھٹکتے پھرنا وغیرہ۔ گوگل اب اس عمل کو مزید آسان بنا رہا ہے کیونکہ اس نے حال ہی میں جیمنائی (Gemini) کے لیے ایک بڑی اپڈیٹ کا اعلان کیا ہے جس کے تحت ’’پرسنل انٹیلی جنس‘‘ متعارف کرائی گئی ہے۔ یہ مصنوعی ذہانت کا ایک نیا انداز ہے جو آپ کی پسندیدہ گوگل ایپس میں بکھری ہوئی معلومات کو یکجا اور پراسیس کر کے آپ کو روزمرہ زندگی کو منظم کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔ روایتی مصنوعی ذہانت (AI) کے برعکس جو صرف اْن معلومات تک محدود ہوتی ہے جو اْسے انٹرنیٹ پر ملتی ہیں، پرسنل انٹیلی جنس لوگوں کی ذاتی دنیا کو سمجھتی ہے کیونکہ یہ اْن ایپس کا تجزیہ کرتی ہے جن پر وہ سب سے زیادہ انحصار کرتے ہیں۔ جی میل، گوگل فوٹوز اور یوٹیوب جیسی ایپس کے ساتھ محفوظ انداز میں منسلک ہو کر جیمنائی خصوص مہارت کے حامل ایک اسسٹنٹ کی شکل اختیار کر لیتی ہے جسے آپ کی انفرادی ضروریات کے مطابق تیار کیا گیا ہے۔ پرسنل انٹیلی جنس کے ذریعے بہت سے کام آسان ہو جاتے ہیں مثال کے طور پر سفر کی منصوبہ بندی کے دباؤ کو ہی لے لیجیے۔ فلائٹ کنفرمیشن کے لیے درجنوں ای میلز کھنگالنے اور کسی پسندیدہ ریسٹورنٹ کو یاد کرنے کے لیے برسوں پرانی تصاویر دیکھنے کے بجائے، آپ محض جیمنائی سے مدد مانگ سکتے ہیں۔ یہ جی میل میں آپ کے سفر کی تاریخیں دیکھ سکتی ہے، گوگل فوٹوز میں آپ کی پسندیدہ قدرتی مناظر کی فوٹو گرافی یا کھانوں کی تصاویر دیکھ کر آپ کے مزاج کو سمجھ سکتی ہے، یہاں تک کہ ایک مربوط اور منفرد سفری منصوبہ تیار کر سکتی ہے جو خاص طور پر آپ کے انداز اور شیڈول کے عین مطابق ہو۔مصنوعی ذہانت کی قطعی سہولت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ، گوگل نے پرسنل انٹیلی جنس کو رازداری کو اولین ترجیح دیتے ہوئے (Privacy First) تیار کیا ہے۔ یہ فیچر مکمل طور پر اختیاری ہے اور ڈیفالٹ طور پر بند رہتا ہے۔ صارفین کو اس بات پر مکمل اختیار حاصل ہے کہ وہ کن ایپس کو منسلک کرنا چاہتے ہیں، اور وہ کسی بھی وقت چیٹ ہسٹری (chat history) کوحذف کر سکتے ہیں۔

خبر ایجنسی گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پرسنل انٹیلی جنس کے لیے

پڑھیں:

کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم

پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔ پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ فیصلے کے مطابق نیب خیبر پختونخوا اپر کوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔ احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • ویپنگ کے نقصانات: نئی تحقیق میں صحت کے سنگین خطرات سے خبردار
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ