سندھ کو ڈاکوئوں‘ ڈمپر‘ گٹر اور نالوں کے حوالے کردیا گیا‘ شہزاد مظہر
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیشنل کنزیومر موومنٹ سندھ کے صدر سید شہزاد مظہر نے شیخ ارشد اور عابد سہگل کے ہمراہ کراچی پریس کلب میں مختلف سماجی تنظیموں کی پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نااہل حکمران سندھ حکومت پر قابض ہیں‘ دیہی اور شہری عوام حکمرانوں کے رحم و کرم پر ہیں۔ گل پلازا کے واقعے میں ریلیف کے کاموں میں مختلف غیر سرکاری تنظیموں کی کارکردگی حکومتی اداروں پر حاوی تھی۔ سندھ حکومت صرف اجرک‘ ہیلمٹ‘ چالان اور سسٹم کے نام پر بلڈرز اور بلڈنگز مالکان سے وصولی میں مستعد ہے۔ سندھ کے عوام ڈمپر‘ ڈاکوؤں‘ گٹر وں اور نالوں میں مر رہے ہیں۔ زرداری سسٹم نے شہریوں کے قتل پر حکومت کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے۔ شہزاد مظہر نے کہا کہ KMC کے پاس کیا جواز ہے کہ گل پلازا میں رات سوا 10 بجے آگ لگی اور 11 بجے فائر بریگیڈ کی صرف ایک گاڑی پہنچی‘ پانی ختم ہو گیا۔ اسنارکل نہ ہونا‘ غیر تربیت یافتہ اسٹاف اور ان کے پاس ضروری سامان نہ ہونا یہ سب حکومت کی نااہلی کے ثبوت ہیں۔ اگر مسلسل سانحات کے باوجود حکومت اصلاح نہیں کررہی اور فائر سیفٹی قانون نظر انداز کر رہی ہے تو پھر قتل خطا ppc 319/322 اور وزیراعلیٰ کے خلاف ایف آئی آر بنتی ہے۔ اسی طرح فائر بریگیڈ کی ناکامی وسائل فراہم نہ کرنا اور ایمرجنسی رسپانس نہ کرنے پر میئر کراچی کے خلاف cr pc 197 ایف آئی آر بنتی ہے۔ اس کے علاوہ سنگین غفلت‘ جان کا ضیاع اور اختیارات کے غلط استعمال پر عدالت بھی FIR درست قرار دیتی ہے لہٰذا ہمارا مطالبہ ہے کہ وزیراعلیٰ اور میئر دونوں کو FIR میں نامزد کیا جائے۔ کمشنر کے بجائے چیف جسٹس کے ماتحت کمیشن سے تحقیقات کرائی جائے اور چیف فائر آفیسر، ڈائریکٹر جنرل SBCA اور محکمہ سول ڈیفنس کے ذمے داران کو فوری معطل کیا جائے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی خدمت، فوری انصاف، مؤثر گورننس اور شفاف احتساب کے ذریعے وزیراعلیٰ سندھ کے عوام دوست وڑن کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ تمام متعلقہ محکمے شہریوں کے مسائل کے بروقت، پائیدار اور مؤثر حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے وزیراعلیٰ سندھ کے مرکزی شکایات سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹیلیفون پر شہریوں کی شکایات اور مسائل براہِ راست سنے اور مختلف سرکاری محکموں سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران کو شکایات کے فوری، شفاف اور مؤثر ازالے کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ ادارے مقررہ مدت کے اندر شکایات کے ازالے کو یقینی بناتے ہوئے اپنی تعمیلی رپورٹس پیش کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے اور ہر جائز شکایت پر فوری، منصفانہ اور مؤثر کارروائی کی جائے گی۔
ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور کرنے کے بجائے ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ درخواست گزاروں کو ہر شکایت پر ہونے والی عملی پیش رفت سے باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے تاکہ عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ شکایات کے ازالے میں غفلت، لاپرواہی یا غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والے افسران کے خلاف قانون اور قواعد کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت صرف ایک انتظامی ذمہ داری نہیں بلکہ حکومت کی بنیادی ترجیح ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو جوابدہی اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔