data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

بھٹ شاہ (نمائندہ جسارت )وفاقی وزیر برائے نیشنل ہیریٹیج اینڈ کلچر محمد اورنگزیب کچھی بھٹ شاہ پہنچے جہاں انہوں نے درگاہ حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر وفاقی وزیر نے درگاہ کے صحن میں راگی فقیروں سے حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ کا کلام بھی سنا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر محمد اورنگزیب نے کہا کہ درگاہ حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ پر حاضری ہمارے لیے باعثِ برکت ہے، یہاں آ کر روحانی سکون اور دل کو اطمینان ملتاہے۔انہوں نے کہا کہ اس دربار سے ملنے والا روحانی فیض آج بھی پوری طرح جاری ہے اور ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ اس فیض کو ہمیشہ قائم رکھے تاکہ لوگوں کی رہنمائی ہوتی رہے اور ان کی زندگیوں میں بہتری آئے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ کی زندگی اور ان کا کلام انسانیت، محبت اور امن کا عظیم پیغام دیتا ہے جس سے ہم سب کو بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔سندھ میں ثقافتی مراکز کے دورے سے متعلق انہوں نے کہا کہ کوئی بھی کام مکمل نہیں ہوتا، ہر جگہ مزید بہتری کی گنجائش ہوتی ہے، اس لیے ان کی وزارت، صوبائی حکومت اور متعلقہ اداروں سے توقع ہے کہ سندھ کے ثقافتی ورثے، پاکستان کی ثقافت اور قومی اثاثوں کو دنیا کے سامنے مزید بہتر انداز میں پیش کیا جائے گا، جس کے لیے وفاقی حکومت سندھ حکومت کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ قومی ورثے کے تحفظ کے لیے مزید محنت، بہتر عملدرآمد اور آثارِ قدیمہ کی کھدائی جیسے اقدامات کی ضرورت ہے۔ٹورازم ڈپارٹمنٹ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی میں لاڑکانہ اور دیگر شہروں کے ہوائی اڈے فعال تھے جس کی وجہ سے غیر ملکی سیاح آتے تھے، اب کوشش کی جا رہی ہے کہ چھوٹے طیاروں کی سہولت فراہم کی جائے تاکہ ملک اور بیرونِ ملک سے سیاح آسانی سے یہاں پہنچ سکیں۔وفاقی وزیر نے حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی? کے عرس کے کامیاب اور منظم انعقاد پر تمام افسران، ملازمین اور منتظمین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایسے روحانی اجتماعات سے انسان کا ایمان تازہ ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ میلوں میں تفریح کے ساتھ ساتھ حضرت شاہ صاحب? کی تعلیمات پر بھی زیادہ توجہ دینی چاہیے تاکہ ہماری عملی زندگیوں میں مثبت تبدیلی آئے۔آخر میں وفاقی وزیر نے کہا کہ حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی? کا پیغام ہی ہمارا اصل پیغام ہے کہ یہ خطہ امن، محبت، دوستی اور رواداری کی سرزمین ہے، اور دنیا کو چاہیے کہ ایسے عظیم بزرگوں کے کلام اور فکر سے بھرپور استفادہ کرے۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ثقافت بھٹ شاہ عادل دایو، منیجر اوقاف محمد علی شاہ، اور دیگر افراد بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

نمائندہ جسارت گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر نے

پڑھیں:

جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی

تہران:

ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ممکنہ نئی فوجی کارروائی کے اشاروں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ کسی بھی غیر ذمہ دارانہ عسکری اقدام کے نتائج امریکا کے لیے انتہائی مہنگے ثابت ہوں گے۔

 

ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ امریکی انتظامیہ کے بعض بااثر حلقے زمینی حقائق کو نظر انداز کر رہے ہیں اور ان کی توجہ خطے کی موجودہ صورتحال کے بجائے 2028 کے صدارتی انتخابات پر مرکوز دکھائی دیتی ہے۔

مزید پڑھیں

مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، یو این سیکریٹری جنرل

انہوں نے کہا کہ واشنگٹن میں موجود کچھ عناصر حقیقت پسندانہ انداز میں حالات کا جائزہ لینے کے بجائے ایسے فیصلوں کی حمایت کر رہے ہیں جو خطے میں مزید کشیدگی کو جنم دے سکتے ہیں۔

ان کے بقول اگر امریکہ نے جذباتی یا غیر دانشمندانہ جارحیت کا راستہ اختیار کیا تو اس کی سیاسی اور سفارتی قیمت صدر ٹرمپ کو خود ادا کرنا پڑ سکتی ہے۔

عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ طاقت کے استعمال یا دھمکیوں سے مسائل حل نہیں ہوں گے بلکہ اس سے خطے کی صورتحال مزید پیچیدہ اور خطرناک ہو جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • رائل کمیشن کی مکہ کے تاریخی ورثے کے تحفظ اور فروغ کے لیے اہم پیشرفت
  • جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا