ایران میں ملک گیر احتجاج کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کے بعد حکومت نے بدھ کے روز پہلی مرتبہ ہلاکتوں کے سرکاری اعداد و شمار جاری کیے ہیں، جو بیرونِ ملک انسانی حقوق کے کارکنوں کے دعوؤں سے خاصے کم ہیں۔

ایرانی سرکاری ٹیلی وژن پر وزارتِ داخلہ اور فاؤنڈیشن آف مارٹرز اینڈ ویٹرنز افیئرز کے بیانات نشر کیے گئے، جو جنگوں میں ہلاک ہونے والوں کے خاندانوں کو سہولیات فراہم کرنے والا سرکاری ادارہ ہے۔ ان بیانات کے مطابق احتجاجی مظاہروں کے دوران 3 ہزار 117 افراد ہلاک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیے: ایران میں مظاہرے، ہلاکتوں کی تعداد 500 سے تجاوز کر گئی

سرکاری بیان میں مزید کہا گیا کہ ہلاک ہونے والوں میں سے 2 ہزار 427 افراد عام شہری اور سیکیورٹی فورسز کے اہلکار تھے، تاہم باقی ہلاکتوں کی کوئی وضاحت نہیں کی گئی۔

دوسری جانب امریکا میں قائم ہیومن رائٹس ایکٹیوسٹس نیوز ایجنسی نے جمعرات کی صبح بتایا کہ ہلاکتوں کی تعداد کم از کم 4 ہزار 902 ہو چکی ہے، جبکہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: مظاہروں کی آڑ میں بیرونی مداخلت ناقابلِ قبول، ایرانی فوج اور آئینی کونسل کا دوٹوک مؤقف

انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق وہ ایران کے اندر موجود کارکنوں کے نیٹ ورک کے ذریعے تمام ہلاکتوں کی تصدیق کرتی ہے، اور ماضی میں ایران میں ہونے والے مظاہروں اور بدامنی کے واقعات پر اس کے اعداد و شمار درست ثابت ہوتے رہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ایرانی حکام نے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معطل یا محدود کر رکھی ہے اور بین الاقوامی کالز بھی بند ہیں، جس کے باعث بیرونِ ملک سے ہلاکتوں کا درست اندازہ لگانا مشکل ہو گیا ہے۔ اس کے علاوہ مقامی صحافیوں کی رپورٹنگ پر بھی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: مظاہروں کے دوران امریکا ایران کیخلاف فوجی اقدامات پر غور کررہا ہے، سی این این کا دعویٰ

سرکاری میڈیا بار بار مظاہرین کو ‘فسادی’ قرار دیتے ہوئے دعویٰ کر رہا ہے کہ وہ امریکا اور اسرائیل کے اشاروں پر کام کر رہے ہیں، تاہم ان الزامات کے حق میں کوئی شواہد پیش نہیں کیے گئے۔

یہ ہلاکتیں ایران میں گزشتہ کئی دہائیوں کے دوران ہونے والے کسی بھی احتجاج یا بدامنی سے کہیں زیادہ ہیں اور 1979 کے اسلامی انقلاب کے دوران پیدا ہونے والی افراتفری کی یاد دلاتی ہیں۔

اگرچہ گزشتہ چند دنوں سے ملک میں کوئی بڑا احتجاج رپورٹ نہیں ہوا، تاہم خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ جیسے جیسے مزید معلومات سامنے آئیں گی، ہلاکتوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہو سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

احتجاج ایران تہران مظاہرے ہلاکتیں.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ایران تہران مظاہرے ہلاکتیں ہلاکتوں کی ایران میں کے دوران

پڑھیں:

پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ تحریک انصاف کے بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں بات کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کے فارم 47 والے بیانیے کو مانا ہے اس کے بعد پیپلز پارٹی کو چاہیے کہ وہ تمام عہدوں سے استعفے دے اور ہمارے ساتھ اپوزیشن میں بیٹھے۔

پروگرام میں شریک پیپلز پارٹی کے رہنما سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہم مسلم لیگ ن کے ساتھ پاکستان کی خاطر حکومت میں بیٹھے ہیں۔

 ن لیگ کے بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ پیپلز پارٹی ان کے ساتھ ہی رہے گی اور اسی تنخواہ پر دونوں ایک دوسرے کے ساتھ چلتے رہيں گے۔

متعلقہ مضامین

  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • سرکاری ملازمین کے سفری اور تفریقی الاؤنس میں اضافے کی منظوری، نئی شرحیں جاری
  • مصنوعی مٹھاس دماغی صحت کے لیے خطرہ؟ نئی تحقیق میں یادداشت متاثر ہونے کا اشارہ