اسلام آباد(نیوز ڈیسک)صدرِ مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جمعہ 23 جنوری 2026 کو صبح 11 بجے طلب کر لیا ہے۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی سمری وزارتِ پارلیمانی امور کی جانب سے بھجوائی گئی تھی، جس کی منظوری صدرِ مملکت نے دے دی۔

ذرائع کے مطابق مشترکہ اجلاس میں 20 سے زائد اہم بلوں پر قانون سازی کی جائے گی، جن میں مختلف قومی اور انتظامی نوعیت کے مسوداتِ قانون شامل ہیں۔

وزارتِ قانون اور وزارتِ پارلیمانی امور نے اجلاس کے انعقاد کے لیے تمام انتظامی اور پارلیمانی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ اجلاس میں کورم پورا رکھنے کے لیے وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل کو خصوصی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ مشترکہ اجلاس میں قانون سازی کے عمل کو مؤثر اور بروقت مکمل کرنے پر توجہ دی جائے گی، جبکہ تمام متعلقہ وزارتوں اور پارلیمانی ارکان کو اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: مشترکہ اجلاس اجلاس میں

پڑھیں:

حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس

سٹی 42: خصوصی مشیر وزیر اعلیٰ علی ڈارکی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔  جس میں علی ڈار نے داتاؒ دربار عرس کیلئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا
صوبائی وزیر بلال یاسین، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد شریک ہوئے ۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ، ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق و دیگر شریک ہوئے ۔ 

بریفنگ میں بتایا گیا کہ حضرت داتا گنج بخش ؒ کا تین روزہ سالانہ عرس 2 تا4 اگست کو منعقد ہوگا،خطیب داتا ؒدربار مولانا ندیم مختار نے سیرت و صوفی کانفرنسز سے متعلق آگاہ کیا۔محافل، قرأت اور نعت خوانی کے مقابلوں کے انعقاد سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
علی ڈار نے کہا داتاؒ دربار تعمیراتی منصوبہ عہد ساز اور تاریخی نوعیت کا حامل ہے،عرس میں دنیا بھر سے زائرین حاضری کی سعادت حاصل کریں گے،زیرِ تعمیر انڈر پاس اور متعلقہ سڑکیں عرس سے قبل کھولی جائیں گی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

متعلقہ مضامین

  • ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش