ایم کیو ایم کی رکن سندھ اسمبلی بلقیس مختار کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران گٹکا استعمال کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ وہ اسمبلی میں تقریر کے دوران ساتھ ساتھ گٹکا کھاتی رہیں۔ ویڈیو منظرِ عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف حلقوں کی جانب سے ردِعمل اور تنقید سامنے آ رہی ہے۔

 صارفین نے سوال اٹھایا ہے کہ اگر قانون ساز خود قانون کی پاسداری نہ کریں تو قانون پر عملدرآمد کیسے ممکن ہو سکے گا۔ بعض صارفین نے معاملے پر طنزیہ اور سخت ردِعمل بھی دیا جب کہ کئی افراد نے اسے عوامی نمائندوں کی ذمہ داریوں سے جوڑتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا۔

امجد خان نامی صارف نے لکھا کہ یہ اسمبلی میں گٹکا کھا رہی ہیں، شکر ہے خاتون نے ساتھ بیٹھے کسی معزز رکن پر پچکاری نہیں ماری۔

ایم کیو ایم کی رکن سندھ اسمبلی ، اسمبلی میں گٹکا کھا رہی ہیں شکر ہے خاتون نے ساتھ بیٹھے کسی معزز رکن پر پچکاری نہیں ماری ۔۔۔ pic.

twitter.com/COirCCPNnO

— AMJAD KHAN (@iAmjadKhann) January 21, 2026

فیاض شاہ نے کہا کہ میڈم گُٹکا کھاتے ہوئے اسمبلی میں خطاب کر رہی ہیں۔ ویسے باقی شہر میں گٹکا کھانے یا اس کی خرید و فروخت پر پابندی ہے۔

یہ سندھ اسمبلی تو بڑی Chill ہے
میڈم گُٹکا کھاتے ہوئے اسمبلی میں خطاب کر رہی ہیں۔
ویسے باقی شہر میں گٹکا کھانے یا اس کی خرید و فروخت پر پابندی ہے۔ pic.twitter.com/9AbO9CbYQP

— Fayyaz Shah (@RebelByThought) January 21, 2026

ایک صارف نے کہا کہ بلقیس مختار نے بات کرنے سے پہلے منہ سے یہ گند نکالنے کی بھی زحمت نہیں کی، یہ ہیں ہمارے نمائندے تبھی گٹکا، پان سرے عام بک رہے ہیں بچے تک اس لت میں مبتلا ہیں۔

گٹکا پان مینپڑی پارٹی MQM کی رکن صوبائی اسمبلی ، بلقیس مختار محترمہ نے بات کرنے سے پہلے منہ سے یہ گند نکالنے کی بھی زحمت نا کی ، یہ ہیں ہمارے نمائیندے تبھی گٹکا پان مینپڑی سرے عام بک رہی ہیں بچے تک اس لت میں مبتلا ہیں

pic.twitter.com/n5XnrPVzyh

— Mahi Nawab Talpur (@Mahitalpur7777) January 21, 2026

صابر محمود ہاشمی نے کہا کہ سندھ حکومت نے گٹکے پر پابندی لگا رکھی ہے مگر ایم کیو ایم کی رکن سندھ اسمبلی گٹکا کھاتے ہوئے تقریر کرتی رہیں، انہوں نے گٹکا کھاتے ہوئے کھیلوں کے مقابلے میں جیتنے والی خواتین کو انٹرنیشنل سطح تک لانے کیلئے تربیت یافتہ کوچز کی ضرورت پر زور دیا۔

سندھ حکومت نے گٹکے پر پابندی لگا رکھی ہے مگر ایم کیو ایم کی رکن سندھ اسمبلی گٹکا کھاتے ہوئے تقریر کرتی رہیں،انہوں نے گٹکا کھاتے ہوئے کھیلوں کے مقابلے میں جیتنے والی خواتین کو انٹرنیشنل سطح تک لانے کیلئے تربیت یافتہ کوچز کی ضرورت پر زور دیا۔
???? pic.twitter.com/86ZHThB5C4

— Sabir Mehmood Hashmi (@SabirMehmood26) January 21, 2026

واضح رہے کہ گٹکے کی فروخت اور استعمال کی روک تھام کے لیے سندھ اسمبلی نے 2019 میں قانون سازی مکمل کی تھی، جسے جنوری 2020 میں باقاعدہ ایکٹ کی حیثیت دے دی گئی تھی۔ اس قانون کے تحت گٹکے کے کاروبار میں ملوث افراد کو مجرم قرار دیا گیا تھا۔

سندھ اسمبلی سے منظور شدہ قانون کے مطابق گٹکے کی فروخت یا استعمال میں ملوث افراد کو تین سال تک قید اور دو لاکھ روپے سے زائد جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔ بعد ازاں 2023 میں سندھ اسمبلی نے گٹکا اور مین پوری کی خرید و فروخت پر پابندی سے متعلق ترمیمی بل بھی منظور کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ایم کیو ایم بلقیس مختار سندھ اسمبلی میں گٹکا گٹکا ویڈیو وائرل

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ایم کیو ایم بلقیس مختار سندھ اسمبلی میں گٹکا گٹکا ویڈیو وائرل ایم کیو ایم کی رکن سندھ اسمبلی بلقیس مختار اسمبلی میں پر پابندی میں گٹکا رہی ہیں

پڑھیں:

خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری

خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔

نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔

ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔

متعلقہ مضامین

  • اقوام متحدہ میں پاکستان کا امن اور مذاکرات پر زور، بھارت پر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • گلاسگو کی فضاؤں میں دیو ہیکل ڈریگن کی پرواز، وائرل ویڈیوز نے سب کو دنگ کردیا
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن