Express News:
2026-07-24@02:24:03 GMT

بابر اعظم بگ بیش لیگ ادھوری چھوڑ کر اچانک وطن واپس روانہ

اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2026 GMT

بابر اعظم کا آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ میں سفر ختم ہوگیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے لیے بابر اعظم کو وطن واپس بلالیا۔

بابر اعظم بقیہ میچز میں سڈنی سکسرز کو دستیاب نہیں ہوں گے۔

Thank you, Babar ????

Babar Azam has been recalled to join Pakistan’s national camp ahead of upcoming international fixtures.



He will be unavailable for the remainder of the BBL|15 Finals Series.

More info at https://t.co/XFOTpJiF9I ???? pic.twitter.com/EOaLKZlLG0

مزید پڑھیں

بِگ بیش لیگ: بابر اعظم کا آؤٹ متنازع بن گیا

بی بی ایل: سنگل لینے سے انکار کے بعد اسٹیو اسمتھ کا بابر اعظم سے متعلق اہم بیان!

— Sydney Sixers (@SixersBBL) January 22, 2026

بابر اعطم کا کہنا ہے کہ سڈنی سکسرز کا حصہ بن کر بہت انجوائے کیا، پرستاروں کی محبت اور سپورٹ پر بہت مشکور ہوں، اب نیشنل ڈیوٹی کا وقت اگیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بگ بیش کھیل کر بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا، یہاں گزرنے والا وقت ہمیشہ یاد رہے گا، سڈنی سکسرز کے اگلے میچ کے لیے دعا گو ہوں۔

A message from Babar before he heads back to Pakistan to join his national teammates in camp ???? pic.twitter.com/0vO0Nuokzw

— Sydney Sixers (@SixersBBL) January 22, 2026

واضح رہے کہ بابر اعظم نے 11 میچز میں 202 رنز بنائے جس میں 3 چھکے اور 19 چوکے شامل تھے۔ بابر اعظم کی رخصتی کے ساتھ بگ بیش لیگ سے پاکستان کے تمام کھلاڑی باہر ہوگئے ہیں۔

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بیش لیگ

پڑھیں:

وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم

سٹی 42:وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری  وفد کی ملاقات،وزیر اعظم  نے کہا بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے  پاک چین  دوستی مزید مستحکم ہو گی ۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چینی کمپنی فیمسنFAMSUN کے چیف ایگزیکٹو افسر جیک چین Jack Chen کی قیادت میں وفد کی ملاقات ہوئی ۔ وزیراعظم نے وفد کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا

وزیر اعظم نے کہا پاکستان اور چین مثالی دوست ہیں، جن کے درمیان معاشی شراکت داری اور دوستانہ تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔دونوں ممالک کے درمیان بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے یہ دوستی مزید مستحکم ہو گی ۔وزیر اعظم نے چینی کمپنی کا پاکستان میں اجناس کے  سٹوریج کے مراکز کو اسٹیٹ آف آرٹ مراکز میں تبدیل کرنے کے منصوبے کا خیر مقدم کیا۔ 

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

 اس منصوبے سے  ملک میں  زراعت کے سیکٹر میں جدید ترین ٹیکنالوجی آئے گی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ پاکستان کی افرادی قوت کی ہنر مندی اور  تربیت کو ان منصوبوں  کا حصہ بنایا جائے۔

 جیک چین نے پاکستان میں پرتپاک میزبانی پر وزیراعظم اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیافیمسن کے چیف ایگزیکٹو  نے وزیراعظم سے انکے حالیہ دورہء چین کے دوران اپنی  ہونے والی ملاقات کا بھی ذکر کیا، جس کے نتیجے میں وہ پاکستان کا دورہ کررہے ہیں اور غذائی تحفظ کے حوالے سے قابل عمل منصوبے  پر بات چیت کی جارہی ہے۔

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

جناب جیک چین نے کہا کہ فیمسن پاکستان میں غذائی تحفظ کے حوالے سے بہتر سٹوریج مراکز، ٹیکنالوجی ٹرانسفر اور تربیت فراہم کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔بریفنگ میں بتایا کہ فیمسن پاکستان میں گرین سائلوز کے قیام کے حوالےسے ڈیمانسٹریشن سینٹر قائم کرے گی سٹوریج سینٹرز کو جدید گرین سائلوز میں بدلا جائے گا ۔فیمسن اور گرین پاکستان انیشئیٹو کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہو چکے ہیں

ملاقات میں وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی، معاون خصوصی ہارون اختر  اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران بھی موجود تھے۔فیمسن زراعت، جانوروں کی خوراک اور فوڈ پراسیسنگ کے حوالے سے چین کی بڑی  کمپنیوں میں شمار ہوتی ہے۔ 

بارشی پانی کی نکاسی نہ ہونے سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند، شہری شدید مشکلات کا شکار

متعلقہ مضامین

  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا