جاپان کے سابق وزیرِاعظم شنزو آبے کے سرعام قتل کے مقدمے میں عدالت نے مرکزی ملزم ٹیٹسویہ یاماگامی کو عمر قید کی سزا سنا دی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 45 سالہ ملزم کو یہ سزا بھری عدالت میں سنائی گئی۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ شنزو آبے کا قتل ایک سوچا سمجھا اور نہایت سنگین جرم تھا، جس نے جاپانی معاشرے کو گہرے صدمے سے دوچار کیا۔ عدالت کے مطابق یہ واقعہ صرف ایک فرد کے خلاف تشدد نہیں تھا بلکہ جمہوری اقدار، عوامی اعتماد اور قومی سلامتی پر براہِ راست حملہ تھا۔

استغاثہ نے اپنے دلائل میں مؤقف اختیار کیا کہ یہ قتل انتخابی مہم کے دوران کیا گیا، جس کا مقصد خوف پھیلانا اور جمہوری عمل کو نقصان پہنچانا تھا، اس لیے کسی قسم کی نرمی کا جواز موجود نہیں۔

دوسری جانب ملزم کے وکلاء نے عدالت سے رحم کی اپیل کرتے ہوئے 20 سال قید کی سزا دینے کی درخواست کی۔ دفاع کا کہنا تھا کہ ملزم کا خاندان طویل عرصے سے مالی اور سماجی مسائل کا شکار رہا، جس کے باعث اس کی ذہنی حالت متاثر ہوئی۔

عدالت نے تاہم ان دلائل کو سزا میں کمی کے لیے ناکافی قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ جرم کی نوعیت اور اس کے اثرات کے پیشِ نظر عمر قید ہی مناسب سزا ہے۔

واضح رہے کہ جولائی 2022 میں شنزو آبے کو انتخابی مہم کے دوران فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔ ملزم نے اپنے اعترافی بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ اس نے اپنی غربت، مالی مشکلات اور ذہنی دباؤ کا ذمے دار سابق وزیراعظم کی پالیسیوں کو قرار دیتے ہوئے اسی بنیاد پر قتل کیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل

پڑھیں:

کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

کراچی کے علاقے کیماڑی سے 7 سالہ بچی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔

ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک نے بتایا کہ جیکسن پولیس دعا کے اغوا، زیادتی کے بعد قتل کیس کی تفتیش میں مصروف تھی کہ تھانے کی حدود میں آنے والے ایک علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ملزم ہلاک ہوگیا۔

انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد کی بنیاد پر مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، پولیس ملزم کی گرفتاری کیلیے اسٹریٹ مبارک مسجد کے قریب پہنچی تو ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔

مزید پڑھیں

کیماڑی میں جھاڑیوں سے کمسن بچی کی لاش برآمد، مشکوک شخص کی ویڈیو سامنے آگئی

2 سالہ بچے آذان کے اغوا میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، مرکزی ملزم والد کا دوست نکلا

ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد تحویل میں لے کر قانونی و فرانزک کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

سنگھار ملک کے مطابق ہلاک شخص کے کوائف اور بچی کے اغواء و قتل کیس سے ممکنہ تعلق کی جانچ جاری ہے جبکہ پولیس سرجن نے معصوم بچی دعا کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • قاتل وہیل کا انوکھا طرز عمل: دیوہیکل دشمن کی لاش کو زور دار ٹکریں مارنے کی وجہ کیا ہے؟
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک