ڈونلڈ ٹرمپ کا بورڈ آف پیس غزہ پر قبضے کا منصوبہ ہے: لیاقت بلوچ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2026 GMT
جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بورڈ آف پیس غزہ پر قبضہ کا منصوبہ ہے۔
لیاقت بلوچ نے یہ بات ایک بیان میں کہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں شعلہ بیانی سے اتحادیوں کے لیے نورا کشتی کا نیا اکھاڑا دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے گندم کی قیمت 3500 روپے مقرر کر کے زراعت اور کسان کی بربادی کی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے غزہ میں پائیدار امن کے قیام کے لیے بورڈ آف پیس (بی او پی) میں شمولیت کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت قبول کر لی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بے قابو، فی بیرل 100 ڈالر سے متجاوز
تازہ اعداد و شمار کے مطابق برطانوی خام تیل (برینٹ) 100.56 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت بڑھ کر 92.05 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران پر امریکی جارحیت کے بعد عالمی توانائی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ برطانوی خام تیل 100 ڈالر فی بیرل کی سطح عبور کر گیا۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق برطانوی خام تیل (برینٹ) 100.56 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت بڑھ کر 92.05 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب متحدہ عرب امارات کا مربن خام تیل 108 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہونے لگا ہے، جو عالمی منڈی میں توانائی کی بڑھتی ہوئی بے یقینی کی عکاسی کرتا ہے۔ادھر قدرتی گیس کی قیمت بھی بڑھ کر 2.95 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو (MMBtu) ہو گئی ہے، جس سے عالمی توانائی مارکیٹ میں کشیدگی کے اثرات مزید نمایاں ہو رہے ہیں۔