امریکا کے صدر ٹرمپ ایران پر حملے اور گرین لینڈ پر قبضے کی کوشش سے دستبردار ہونے پر مجبور ہوگئے۔

نیٹو اتحادیوں کے دباؤ کی وجہ سے صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ گرین لینڈ کیخلاف طاقت کا استعمال نہیں کریں گے۔

ڈاوس میں خطاب کے موقع پر ٹرمپ نے کہا کہ نیٹو کے ساتھ گرین لینڈ کے مستقبل پر ابتدائی اتفاق ہو گیا ہے، یکم فروری سے نافذ ہونے والے ٹیرف منسوخ کر دیے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس بات سے متعلق فیصلہ نیٹو سیکریٹری جنرل سے ڈیووس میں ملاقات کے بعد کیا۔

اس سے پہلے ٹرمپ نے کہا تھا کہ نیٹو کے پاس دو آپشن ہیں ہاں یا ناں، ہاں کریں تو خوشی ہوگی، ناں کیا تو امریکا یاد رکھے گا، امریکا گرین لینڈ پر گولڈن ڈوم دفاعی نظام بنائے گا۔

ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھات جنگ سمیت آٹھ جنگیں رکوانے کا ذکر کیا، ساتھ ہی امید ظاہر کی کہ ایران کے خلاف مزید کارروائی نہیں ہوگی اور دعویٰ کیا کہ پیوٹن نے بورڈ آف پیس میں شامل ہونے کی دعوت قبول کی ہے تاہم صدر پیوٹن کا کہنا ہے کہ وہ ابھی معاملے پر غور کر رہےہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: گرین لینڈ

پڑھیں:

ایران-امریکا مجوزہ معاہدہ، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں کمی

ایران کی جانب سے امریکا کے ساتھ مجوزہ معاہدے پر نظرثانی کی رپورٹس کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت گر گئی ہے۔

غیرملکی خبرایجنسی نے بتایا کہ ایران کی جانب سے امریکی مجوزہ معاہدے کا جائزہ لینے کی ایرانی میڈیا کی رپورٹس کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں کم ہوگئی ہیں جو پہلے سیشن میں بلند ہوگئی تھیں۔

عالمی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمت 0.69 ڈالر یا 0.7 فیصد کمی کے ساتھ 94.29 ڈالر فی بیرل اور ویسٹ ٹیکساس کی قیمت 0.82 ڈالر یا 0.9 فیصد کمی کے بعد 91.34 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئی ہے۔

گزشتہ کے اواخر میں امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدے کی امیدوں کی توقعات پر تیل کی قیمت 16 فیصد سے زیادہ کمی آئی تھی لیکن گزشتہ روز برینٹ اور ویسٹ ٹیکساس کی قیمتوں میں بالترتیب 3 اور 5 فیصد اضافہ ہوگیا تھا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیان میں کہا تھا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں اور اگلے ہفتے کے بعد جنگ بندی میں توسیع اور آبنائے ہرمز کی بحالی کے لیے معاہدہ ہوسکتا ہے۔

ایرانی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ عارضی امریکا تجاویز پر تاحال ایران کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا ہے تاہم جائزہ لیا جا رہا ہے۔

امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات میں پیش رفت کی رپورٹس کے باوجود آبنائے ہرمز سے تیل کی سپلائی بدستور محدود ہے اور ماہرین نے تیل کے سرمایہ کاروں کے لیے یہ خطرناک قرار دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایرانی جزیرے پر امریکی حملے کے بعد ایران کا جوابی وار، بحرین، عراق اور قطر میں سائرن بج گئے
  • سرینڈر کا امریکی مطالبہ مسترد، ایران کا حملے کی صورت میں نئے محاذ کھولنے کا اعلان
  • ایران جنگ طول پکڑنے پر ٹرمپ کو میڈیا اور اپنی انتظامیہ کے دباؤ کا سامنا
  • ٹرمپ کے بدلتے پینترے
  • ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
  • دیوار سے لگانے کی کوشش کی گئی تو وفاقی بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے ؛ سہیل آفریدی
  • امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت جاری، کوئی نہیں جانتا انجام کیا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ
  • فیکٹ چیک: تھائی لینڈ کی ویڈیو پاکستانی فوجی افسر سے منسوب کرنے کی بھارتی کوشش ناکام
  • ایران-امریکا مجوزہ معاہدہ، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں کمی
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیلی حملوں پر برہم، نیتن یاہو کو سخت پیغام