لاہور: بچی پر شیرنی کے حملے کے معاملے میں اہم پیشرفت، 11 شیر زیرتحویل، ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2026 GMT
شیرنی کے بچی پر حملہ کرنے کے معاملے میں مزید پیش رفت ہوئی جب کہ خفیہ اطلاع پر ایس پی اقبال ٹاؤن نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 11 غیر قانونی طور پر رکھے شیروں کو تحویل میں لے کر ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
برآمد کیے گئے جانوروں میں 5 شیرنیاں، 3 شیر اور 3 شیر کے بچے شامل ہیں، ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز نے بتایا کہ شیروں کو نواں کوٹ کے علاقہ میں فیکٹری میں رکھا گیا تھا، فیکٹری کے نیچے ایمبرائیڈری کا کام، فرسٹ فلور پر شیر رکھے گئے۔
ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ شیروں چند ماہ قبل شیخوپورہ سے لاہور شفٹ کیا تھا، ملزمان کے پاس شیروں کو لاہور میں رکھنے کا لائسنس موجود نہیں، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے شیر محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے کردیے گئے۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر عمر سمیت پوری ٹیم کو شاباش دی، انہوں نےگزشہ روز بچی زخمی ہونے کا نوٹس لیا تھا، بچی کو زخمی کرنے والی شیرنی اور مالکان کو گرفتار کر لیا گیا تھا، ڈی آئی جی آپریشنز نے وسیع پیمانے پر سرچ آپریشن کا حکم دیا تھا، ملزمان خطرناک جانوروں کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث ہیں۔
شہری آبادی میں شیروں کی موجودگی نے وائلڈلائف کی کارکردگی کا پول کھول دیا
وائلڈلائف رینجرز کی طرف سے شہری آبادیوں میں بگ کیٹس رکھنے پرپابندی ہے، نواں کوٹ کے علاقہ سے غیرقانونی طور پر رکھے گئے 11 شیربرآمد کرلیے گئے۔
پولیس نے شیربرآمد کرکے وائلڈلائف کے حوالے کردیئے، وائلڈلائف رینجرز کی طرف سے تحقیقات جاری ہیں۔
ملزمان نے شہریوں کی زندگی خطرے میں ڈالی، ڈی آئی جی آپریشنز
ملزمان نے جانوروں کی زندگی کو بھی خطرے سے دوچار کیا، فیصل کامران
قانون کے مطابق سخت کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے، فیصل کامران
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ڈی آئی جی آپریشنز
پڑھیں:
مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
ویب ڈیسک : مستونگ میں ہونے والے قاتلانہ حملے میں سیشن جج مستونگ عبدالحکیم کاکڑ اور گن مین شہید ہو گئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری شدید زخمی ہوئے۔
حکومت بلوچستان نے مستونگ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا حکم دے دیاہے۔ معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کا کہنا ہے کہ سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین کی شہادت انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کے مطابق وکلاء اور ججز کو نشانہ بنانا ایک گہری سازش کا حصہ ہے،دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے مستونگ حملے میں زخمی ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سے رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کی اوران کی مکمل صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیاہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے زخمی ایڈیشنل سیشن جج سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قانون کے محافظوں پر حملہ ناقابل برداشت ہے، ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،حکومت عدلیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہر قدم پر کھڑی ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ