سلمان اقبال نے گل پلازہ متاثرین کے لیے 5 ارب روپے قرض کا اعلان کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2026 GMT
ویب ڈیسک : صدر ورلڈ میمن آرگنائزیشن سلمان اقبال نے گل پلازہ کا دورہ کیا، متاثرین کو 5 ارب روپے بطورقرض دینے کا اعلان کردیا۔
سانحہ گل پلازہ کے اندوہناک سانحے کے بعد صدر ڈبلیو ایچ او سلمان اقبال گل پلازہ کا دورہ کیا، انھوں نے صدر گل پلازہ یونین تنو یرپاستا اور تاجر برادری سے ملاقات کی اور کہا کہ گل پلازہ متاثرین کو 5 ارب روپے بطورقرضہ دوں گا
سلمان اقبال نے سانحہ گل پلازہ پر گہرے افسوس اور متاثرین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہر طرح سے گل پلازہ متاثرین کےساتھ کھڑا ہوں۔
اے آئی کا کمال :اب فالج کے مریض بول سکیں گے
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اقبال نے کہا کہ گل پلازہ سے صرف کراچی نہیں پورے ملک کو معاشی سپورٹ ملتی تھی، تاجرکام کریں اور کاروبار چلائیں۔
صدر ورلڈ میمن آرگنائزیشن سلمان اقبال نے اپنے دورے میں متاثرین کو ہرممکن تعاون کی یقینی دہانی کرائی اور کہا کہ گل پلازہ صرف کراچی نہیں پورے ملک کیلئے سانحہ ہے۔
سلمان اقبال نے کہا کہ گل پلازہ کی وجہ سے سامان پورے پاکستان میں جاتا ہے، دکانداروں کے گھر کے اخراجات گل پلازہ سے نکلتے تھے، دکانداروں کو یہاں تک کہا کہ ہم آپ کو 5 سے 6 ارب روپے کا قرض دینے کو تیار ہیں۔
AI پر سنگین مقدمات، چیٹ بوٹ شیطانی قرار
ان کا مزید کہنا تھا کہ دکاندار دوبارہ اپنا کاروبار شروع کریں اور جب قرض واپس کرسکیں تب کریں، گل پلازہ کی 1200 دکانوں کا مطلب ہے کہ 60 ہزار گھروں کا معاملہ ہے۔
دریں اثنا صدر گل پلازہ یونین تنویر پاستا نے صدر ورلڈ میمن آرگنائزیشن سلمان اقبال سے اظہارتشکر کیا ہے، انھوں نے کہا کہ 5 سے 6 ارب قرض کا اعلان کرنے پر سلمان اقبال کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
تنویر پاستا نے کہا کہ ہماری پوری کوشش ہوگی کہ سندھ حکومت کے ذریعے ہی ہمارے نقصانات کا ازالہ ہو، گل پلازہ پر آگ لگنے کے بعد سلمان اقبال پہلے دن سے رابطے میں تھے، ہمارا دل بڑا ہوگیا کہ سلمان اقبال جیسے بڑے لوگ ہمارے ساتھ کھڑے ہیں
محکمہ سکول ایجوکیشن کی سستی،50 سال سے زائد عمر کے اساتذہ ریٹائرمنٹ کے منتظر
صدرگل پلازہ یونین تنویرپاستا نے کہا کہ کراچی چیمبر ہمارے ساتھ ہے، جاوید بلوانی زبیر موتی والا سب موجود تھے، ہم نے میٹنگ بھی کی۔
سندھ حکومت نے متاثرین کیلئے ایک ایک کروڑ معاوضے کا اعلان کیا ہے، سندھ حکومت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ نقصان کا مکمل ازالہ کیا جائےگا، سندھ حکومت نے کہا کہ ہم گل پلازہ کی دکانوں کو دوبارہ تعمیرکرکے دیں گے۔
تنویرپاستا نے کہا کہ قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا اس کا کوئی معاوضہ نہیں ہوسکتا، وزیراعظم سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ کراچی آئیں اور دیکھیں ہم کس حال میں ہیں۔
سبزیوں اور پھلوں کی من مانی قیمتوں پر فروخت، عام آدمی پس گیا
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کہا کہ گل پلازہ سلمان اقبال نے سندھ حکومت نے کہا کہ ارب روپے کا اعلان
پڑھیں:
سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
پشاور: سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کے حوالے سے خیبرپختونخوا حکومت نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے صوبے کے پنشنرز کی نیٹ پنشن میں 7 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا، جبکہ اس حوالے سے محکمہ خزانہ نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ اضافہ 30 جون 2026 تک وصول کی جانے والی نیٹ پنشن کی بنیاد پر دیا جائے گا۔ حکومت کے اس اقدام سے لاکھوں ریٹائرڈ سرکاری ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو مہنگائی کے موجودہ دور میں مالی سہارا ملنے کی امید ہے۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یکم جولائی 2026 یا اس کے بعد ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین بھی اس 7 فیصد اضافے سے مستفید ہوں گے۔ اسی طرح فیملی پنشن حاصل کرنے والے افراد اور کمپیشنٹ الاؤنس لینے والے مستحقین پر بھی یہ اضافہ یکساں طور پر لاگو ہوگا۔
محکمہ خزانہ کے مطابق بیرون ملک مقیم وہ پنشنرز بھی، جو خیبرپختونخوا حکومت کی پنشن کے اہل ہیں، مقررہ قواعد و ضوابط کے تحت اس اضافے سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
حکومت نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ یہ اضافہ پہلے سے دی جانے والی کسی بھی خصوصی اضافی پنشن پر لاگو نہیں ہوگا، بلکہ صرف بنیادی نیٹ پنشن کی بنیاد پر ادا کیا جائے گا۔
ماہرین کے مطابق سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کا یہ فیصلہ بڑھتی مہنگائی کے پیش نظر ریٹائرڈ ملازمین کے لیے اہم ریلیف ثابت ہوگا اور ان کے ماہانہ اخراجات پورے کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔