ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: بنگلادیش کے اسپورٹس ایڈوائزر نے کھلاڑیوں کو بلا لیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2026 GMT
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے لیے بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے بھارت نہ جانے کے معاملے پر بنگلادیشی اسپورٹس ایڈوائزر ڈاکٹر آصف نذرل نے ٹیم کے کھلاڑیوں کو بلا لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کھلاڑیوں اور ڈاکٹر آصف نذرل کی ملاقات آج ہوگی جس میں مشیر کھیل کھلاڑیوں کو موجودہ صورتحال سے آگاہ کریں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر آصف نذرل ورلڈکپ کے متعلق کھلاڑیوں کی رائے لیں گے اور حکومت ورلڈکپ میں شرکت سے متعلق اپنی پوزیشن بتائے گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر آصف نذرل بحران کے حل کے لیے ممکنہ اقدامات پر بھی بات کریں گے، کچھ کھلاڑی ورلڈکپ تنازعے کو باہمی افہام و تفہیم سے حل کرنے کے حق میں ہیں۔
واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارت نہ جانے کی صورت میں بنگلادیش کی جگہ ایک اور ٹیم کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد ان کے ذخائر 5 ارب 41 کروڑ ڈالر رہ گئے۔