data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

خلائی دنیا کے شوقین افراد کے لیے فروری کا مہینہ غیر معمولی اور یادگار نظارہ لے کر آ رہا ہے، جب آسمان پر بیک وقت 6 سیارے دیکھنے کا نایاب موقع میسر ہوگا۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق فلکیاتی اصطلاح میں اس خوبصورت منظر کو پلانیٹ پریڈ کہا جاتا ہے، جس کے دوران نظامِ شمسی کے متعدد سیارے ایک ہی وقت میں آسمان پر ایک خاص ترتیب میں دکھائی دیتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق ایسا نظارہ روزمرہ کا حصہ نہیں بلکہ مخصوص اوقات میں ہی ممکن ہوتا ہے۔

فروری کے دوران رات کے وقت آسمان پر عطارد، زہرہ، زحل، مشتری، یورینس اور نیپچون کا مشاہدہ کیا جا سکے گا۔ اس منفرد پریڈ میں نظامِ شمسی کا صرف ایک سیارہ مریخ شامل نہیں ہوگا جب کہ باقی 6 سیارے چند دنوں تک آسمان پر مختلف زاویوں سے نظر آئیں گے۔ شمالی نصف کرے میں فروری کے آخری ہفتے کو اس نظارے کا بہترین وقت قرار دیا جا رہا ہے۔

ماہرین فلکیات کے مطابق اس پلانیٹ پریڈ کو دیکھنے کے لیے ٹیلی اسکوپ کا استعمال ضروری ہوگا، کیونکہ زیادہ تر سیارے اس وقت نمودار ہوں گے جب سورج مکمل طور پر غروب نہیں ہوا ہوگا۔ عطارد اور زہرہ مغربی افق کے قریب صرف 30 سے 45 منٹ تک دکھائی دیں گے، جس کے بعد وہ افق کے نیچے چلے جائیں گے۔

اسی طرح زحل اور نیپچون بھی غروب ہوتے سورج کے قریب موجود ہوں گے، تاہم ان کی باہمی قربت کے باعث ٹیلی اسکوپ سے انہیں ایک ساتھ دیکھنا نسبتاً آسان ہوگا۔

عطارد اور زہرہ ایک دوسرے کے قریب نظر آئیں گے جب کہ زحل اور نیپچون بھی آسمان پر قریب قریب دکھائی دیں گے۔ اس ترتیب کے باعث فلکیات کے شوقین افراد کو 4 سیارے ایک ہی سمت میں دیکھنے کا منفرد تجربہ حاصل ہوگا۔

دوسری جانب مشتری اور یورینس کو تلاش کرنا نسبتاً آسان ہوگا کیونکہ یہ دونوں سیارے دیگر سیاروں کے غائب ہونے کے بعد بھی کافی دیر تک آسمان پر موجود رہیں گے۔

یورینس آسمان میں جنوب کی سمت سفر کرے گا اور آدھی رات کے بعد نظروں سے اوجھل ہو جائے گا جب کہ مشتری بھی اسی راستے کے قریب ہوگا مگر قدرے فاصلے پر دکھائی دے گا۔ ماہرین کے مطابق یہ پلانیٹ پریڈ دنیا کے مختلف حصوں میں دیکھی جا سکے گی، تاہم مقامی وقت اور زاویوں میں فرق کے باعث آن لائن فلکیاتی سروسز سے درست تاریخ اور وقت کی تصدیق ضروری ہوگی۔

فلکیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ 2026 میں مجموعی طور پر 3 پلانیٹ پریڈز دیکھنے کو ملیں گی۔ فروری کے بعد اپریل میں 5 سیاروں اور پھر اگست میں دوبارہ 6 سیاروں کی پریڈ متوقع ہے۔

ماہرین کے مطابق ایسے نایاب مناظر نہ صرف سائنسی دلچسپی رکھتے ہیں بلکہ عام لوگوں میں کائنات کے بارے میں تجسس اور شعور کو بھی فروغ دیتے ہیں، اس لیے آسمان کی طرف نگاہ اٹھانے کا یہ موقع ہاتھ سے نہیں جانے دینا چاہیے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے مطابق کے قریب کے بعد

پڑھیں:

شارع فیصل، کس لین میں گاڑی چلائی تو چالان نہیں ہوگا؟

کراچی میں شارع فیصل پر ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لیے ٹریفک لین کی پاسداری کرانے کے لیے قوانین پر سختی عملدرآمد کیا جارہا ہے۔

ٹریفک لین کی خلاف ورزی پر 24 گھنٹوں کے دوران 96 چالان جاری کیے گئے ہیں۔

کراچی میں ٹریفک جام اور حادثات کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیچھے کئی وجوہات ہیں، لیکن ایک بڑی وجہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

شہر کی سڑکوں پر مختلف گاڑیوں کے لیے مخصوص لینز تو موجود ہیں، اور زیادہ تر شہری اس بات سے واقف بھی ہیں کہ کون سی لین کس قسم کی گاڑی کے لیے مختص ہے، مگر وقت بچانے اور جلد منزل تک پہنچنے کی دوڑ میں اکثر لوگ ان اصولوں کو نظرانداز کر دیتے ہیں۔

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کو روکنے اور سڑکوں پر نظم و ضبط بہتر بنانے کے لیے ٹریفک پولیس نے پہلے ہی ای-ٹکٹنگ سسٹم نافذ کیا ہوا ہے، لیکن اب شارع فیصل پر لین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو خودکار طریقے سے جرمانے جاری کیے جائیں گے۔

ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کے مطابق ٹریفک جام کی صورت میں شہریوں کو لین تبدیل کرنے کی رعایت ہے، لیکن سست ٹریفک پر شہریوں کو مقررہ لین میں ہی رہنا ہوگا اور ہیوی بائیک رائڈرز بھی لین کی خلاف ورزی کریں گے تو چالان ہوگا۔

دوسری جانب شہریوں نے اس اقدام کو ٹریفک نظم و ضبط کی جانب ایک مثبت پیشرفت قرار دیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ قوانین پر مؤثر عملدرآمد کے ساتھ ساتھ عوامی آگاہی بھی انتہائی ضروری ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ نئے نظام اور لین ڈسپلن کے اصولوں سے واقف ہو سکیں۔

قانون تو موجود ہے، اب اصل امتحان اس پر عملدرآمد اور شہریوں کے تعاون کا ہے۔ اگر دونوں ساتھ چلیں تو شاید کراچی کی سڑکیں زیادہ محفوظ اور منظم بن سکیں۔

متعلقہ مضامین

  • شارع فیصل، کس لین میں گاڑی چلائی تو چالان نہیں ہوگا؟
  • کراچی میں گیس سلینڈر دھماکے سے تباہی، 1 جاں بحق
  • مردان: گھر سے خاتون سمیت 3 افراد کی لاشیں برآمد
  • اٹلی میں چار پاکستانی زرعی مزدوروں کا قتل، دو پاکستانی شہری گرفتار
  • ماہرین فلکیات نے مقناطیسی میدان رکھنے والے سیاروں کا سراغ لگا لیا
  • علاقائی کشیدگی اور بحرین میں شیعہ اکثریتی آبادی کو نشانہ بنانے کی پالیسی
  • اوباڑو : تیز آندھی اور بارش کے باعث مختلف حادثات میں 50 کے قریب افراد زخمی
  • وزیر ریلوے کی اطالوی قومی دن کے موقع پر اٹلی کی حکومت اور عوام کو مبارکباد
  • طلبہ اور بے روزگار نوجوانوں کو 50ہزار ای بائیکس ،5 ہزار ای ٹیکسیاں بلاسود دینے کا فیصلہ
  • سپریم کورٹ؛ اے این ایف اہلکار کے چرس پینے سے متعلق جواب پر جج کے دلچسپ ریمارکس پر قہقہے