برٹش کونسل، WOW فاؤنڈیشن، اقوامِ متحدہ کے ادارے یونائیٹڈ نیشنز پوپولیشن فنڈ اور انٹرپرینیورشپ اینڈ کمیونٹی ڈیولپمنٹ انسٹیٹیوٹ (ای سی ڈی آئی) کے اشتراک سے ویمن آف دی ورلڈ (WOW) پاکستان فیسٹیول کے دس سال مکمل ہونے کی خوشی میں WOW پاکستان 2026 کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ دو روزہ فیسٹیول 24 اور 25 جنوری 2026 کو بیچ لگژری ہوٹل، کراچی میں منعقد ہوگا۔

WOW فیسٹیول خواتین کی کامیابیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے، صنفی مساوات پر بامعنی مکالمے کو فروغ دینے اور خواتین کو درپیش سماجی و معاشرتی چیلنجز پر گفتگو کے لیے ایک منفرد اور جامع پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔

فیسٹیول میں خواتین، بچیوں اور خاندانوں کے لیے ثقافت، فنون، موسیقی، مکالمے اور سیکھنے کے مختلف پروگرام پیش کیے جائیں گے۔

برٹش کونسل پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر جیمز ہیمپسن نے کہا کہ ہم WOW پاکستان کے دس سال مکمل ہونے کا جشن منا رہے ہیں اور یہ کراچی میں پہلی تقریب سے شروع ہونے والے اس سفر پر نظر ڈالنے کا ایک اہم موقع ہے۔

WOW پاکستان کی چیئر اور شریک کیوریٹر آمنہ شیخ فاروقی نے کہا کہ WOW پاکستان کا آغاز خواتین کی آواز کی اہمیت کے ایک پُختہ یقین کے ساتھ کیا گیا تھا۔ جب یہ آواز بغیر کسی معذرت کے سنی جائے تو معاشرہ بدلتا ہے۔ دس برسوں میں ہم نے ایسے مواقع پیدا کیے جہاں خیالات نے جنم لیا، ہم خیال ہوئے اور پیش قدمی کی حتیٰ کہ مشکل حالات میں بھی۔

WOW فاؤنڈیشن کی بانی اور سی ای او جوڈ کیلی (سی بی ای) نے کہا کہ جب میں نے WOW کی بنیاد رکھی تو میرا خواب تھا کہ یہ پاکستان میں مضبوطی سے جڑ پکڑے، ایک ایسے ملک میں جہاں خواتین اور لڑکیوں کے لیے رکاوٹیں توڑنے کی ایک بھرپور تاریخ موجود ہے۔ دس سال بعد WOW پاکستان تخلیقی صلاحیت، جرات اور اجتماعی عمل کی ایک روشن مثال بن چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج اس موقع پر ہم نہ صرف اب تک کی پیش رفت کا جشن منا رہے ہیں بلکہ آئندہ کے لیے نئے عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی

فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے وزٹ ویزہ پر کینیڈا پہنچنے والے درجنوں افراد نے اسائلم کی درخواستیں دائر کر دیں۔

کینیڈا میں ورلڈ کپ کے 13 میچ منعقد ہوئے جن کے لیے حکام نے مجموعی طور پر 26 ہزار سیاحتی ویزے جاری کیے تھے۔ ہزاروں درخواستوں میں سے 50 فیصد سے زائد مسترد کر دی گئی تھیں۔

کینیڈین حکام کے مطابق اب تک 175 افراد سیاسی پناہ کی درخواستیں جمع کرا چکے ہیں جن کا جائزہ امیگریشن اور مہاجرین سے متعلق قوانین کے تحت لیا جائے گا۔

حکام نے یہ واضح نہیں کیا کہ درخواست گزاروں میں کتنے کھلاڑی شامل ہیں، تاہم دستیاب اعداد و شمار کے مطابق گھانا کے 25 جبکہ مصر اور کولمبیا کے 15، 15 شہریوں نے اسائلم کی درخواستیں دی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس تعداد میں مزید اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔

اس سے قبل کینیڈین حکومت خبردار کر چکی تھی کہ فیفا ورلڈ کپ کے لیے جاری کیے گئے سیاحتی ویزے کینیڈا میں مستقل قیام یا سیاسی پناہ حاصل کرنے کا ذریعہ نہیں ہیں اور ہر درخواست کا فیصلہ صرف ملکی قوانین کے مطابق کیا جائے گا۔

 

متعلقہ مضامین

  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • فرانس؛ جیفری ایپسٹین کا قریبی ساتھی بھی پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • پاکستان میں سریے کی قیمت آج 23 جولائی 2026، تازہ ریٹس جاری
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار