وینزویلا نے ٹرمپ کی جاری کردہ ملک کے تبدیل شدہ نقشے کی تصویر مسترد کردی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2026 GMT
کراکس (ویب ڈیسک) وینزویلا نے امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے جاری کردہ ملک کے تبدیل شدہ نقشے کی تصویر مسترد کردی۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وزارتِ داخلہ، انصاف اور امن نے اس پر ردِعمل دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر کہاکہ قومی حکومت اس بات کی توثیق کرتی ہے کہ وینزویلا ہے اور ہمیشہ رہے گا۔
وزارت کے مطابق یہ تصویر امریکا کے براعظموں کا ایک نقشہ دکھاتی ہے جسے مصنوعی ذہانت کے ذریعے تبدیل کیا گیا ہے اور اس میں وینزویلا، گرین لینڈ اور کینیڈا کو ایسے ظاہر کیا گیا ہے جیسے وہ امریکا کے علاقے ہوں۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
ایرانی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ برطانوی حکومت جارحیت کی مذمت کرنے کے بجائے حملہ آوروں کا ساتھ دے رہی ہے، جبکہ حملوں میں کسی بھی قسم کی معاونت جارحیت اور جنگی جرائم میں شراکت داری کے مترادف ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ایران پر حملوں کے لیے برطانوی فوجی اڈوں کا استعمال بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ برطانوی حکومت جارحیت کی مذمت کرنے کے بجائے حملہ آوروں کا ساتھ دے رہی ہے، جبکہ حملوں میں کسی بھی قسم کی معاونت جارحیت اور جنگی جرائم میں شراکت داری کے مترادف ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ایسے اقدامات ایران کے خلاف براہِ راست جارحیت میں شرکت تصور کیے جا سکتے ہیں، جس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ ایرانی وزارت خارجہ نے واضح کیا کہ ایران اپنی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ وزارت خارجہ نے خبردار کیا کہ جو بھی ملک ایران پر حملوں میں مدد فراہم کرے گا، اسے اپنے اقدامات کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔