لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن سے KIPS کے سی ای او عابد وزیر خان اغواء
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2026 GMT
لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن سے معروف تعلیمی ادارے KIPS کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عابد وزیر خان کو نامعلوم افراد نے اغواء کر لیا۔ پولیس نے مغوی کے بھائی طاہر وزیر خان کی مدعیت میں اغواء کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
جوہر ٹاؤن پولیس کے مطابق یہ مقدمہ تھانہ جوہر ٹاؤن میں درج کیا گیا، جس کا نمبر اور اندراج ایف آئی آر ریکارڈ کا حصہ ہے۔ مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف اغواء کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔
کال کے دوران پیش آنے والا واقعہایف آئی آر میں درج بیان کے مطابق، اغواء کے وقت عابد وزیر خان اپنے دفتر سے اپنی گاڑی پر روانہ ہوئے۔ کچھ ہی دیر بعد تعلیمی ادارے کی جنرل مینجر کو فون کال کی۔ دوران کال جنرل مینیجر کو گاڑی کا شیشہ کھٹکھٹانے کی آواز آئی۔ ساتھ ہی کسی شخص کی آواز آئی کہ تم نے میری گاڑی کے ساتھ ایکسیڈنٹ کیا ہے۔ اس کے فوراً بعد فون کال اچانک منقطع ہو گئی اور پھر عابد وزیر خان سے دوبارہ رابطہ ممکن نہ ہو سکا۔
ایف آئی آر کے مطابق درخواست دہندہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مغوی کو نامعلوم افراد اپنے ساتھ لے گئے۔
نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہپولیس کے مطابق اغواء کا مقدمہ فی الحال نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے، جبکہ شواہد کی روشنی میں ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے مختلف ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: نامعلوم افراد جوہر ٹاؤن کے مطابق
پڑھیں:
جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم لاہور میں انتقال کرگئے۔جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ امیرالعظیم صاحب اللہ کے حضور پیش ہوگئے۔
سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم طویل عرصے سے علیل اور کینسر کے مرض سے نبرد آزما تھے۔امیرالعظیم کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔امیرالعظیم جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل کے علاوہ زمانۂ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ بھی رہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
لاہور میں 1958 میں پیدا ہونے والے امیرالعظیم نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی اور اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلی رہے۔جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق نے انہیں 2019 اور 2024 میں موجودہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مرکزی مجلس شوریٰ کے مشورے سے انہیں مرکزی سیکریٹری جنرل مقرر کیا۔
مزید :