کراچی؛ نالوں میں کچرا پھینکنے پر دفعہ 144 نافذ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2026 GMT
کراچی میں نالوں میں کچرا پھینکنے پر دو ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی نے کہا ہے کہ نالوں میں ملبہ ڈالنے پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے اور خلاف ورزی پر مقدمہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ نالوں میں کوڑا پھینکنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی اور مقدمہ درج ہوگا۔ نالوں میں کچرا پھینکنے پر پابندی 22 جنوری سے 22 مارچ تک نافذ کردی گئی ہے۔
کمشنر نے بتایا کہ نالوں میں کچرا پھینکنے سے ماحولیاتی خطرات، مون سون میں بندش بڑھی۔ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر ایس ایچ اوز مقدمات درج کریں گے۔
نالوں میں کوڑا پھینکنے والوں کیخلاف دو ماہ کیلئے مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔ پابندی کا اطلاق کچرا چننے والوں، کباڑیوں اور تمام شہریوں پر ہوگا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کردی گئی ہے
پڑھیں:
سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
پشاور: سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کے حوالے سے خیبرپختونخوا حکومت نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے صوبے کے پنشنرز کی نیٹ پنشن میں 7 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا، جبکہ اس حوالے سے محکمہ خزانہ نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ اضافہ 30 جون 2026 تک وصول کی جانے والی نیٹ پنشن کی بنیاد پر دیا جائے گا۔ حکومت کے اس اقدام سے لاکھوں ریٹائرڈ سرکاری ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو مہنگائی کے موجودہ دور میں مالی سہارا ملنے کی امید ہے۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یکم جولائی 2026 یا اس کے بعد ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین بھی اس 7 فیصد اضافے سے مستفید ہوں گے۔ اسی طرح فیملی پنشن حاصل کرنے والے افراد اور کمپیشنٹ الاؤنس لینے والے مستحقین پر بھی یہ اضافہ یکساں طور پر لاگو ہوگا۔
محکمہ خزانہ کے مطابق بیرون ملک مقیم وہ پنشنرز بھی، جو خیبرپختونخوا حکومت کی پنشن کے اہل ہیں، مقررہ قواعد و ضوابط کے تحت اس اضافے سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
حکومت نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ یہ اضافہ پہلے سے دی جانے والی کسی بھی خصوصی اضافی پنشن پر لاگو نہیں ہوگا، بلکہ صرف بنیادی نیٹ پنشن کی بنیاد پر ادا کیا جائے گا۔
ماہرین کے مطابق سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کا یہ فیصلہ بڑھتی مہنگائی کے پیش نظر ریٹائرڈ ملازمین کے لیے اہم ریلیف ثابت ہوگا اور ان کے ماہانہ اخراجات پورے کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔