مقبوضہ جموں و کشمیر: بھارتی فوج کی گاڑی پر حملہ، 10 اہلکار ہلاک، 7 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2026 GMT
مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں حریت پسندوں کے ایک حملے کے نتیجے میں بھارتی فوج کے 10 اہلکار ہلاک جبکہ 7 دیگر زخمی ہو گئے۔
بھارتی فوج اس واقعے کو ’حادثہ‘ قرار دے رہی ہے اور یہ ’حادثہ‘ اس وقت پیش آیا جب فوجی اہلکاروں کو لے جانے والی گاڑی بھدرواہ چمبا بین الصوبائی شاہراہ پر سفر کر رہی تھی۔
سرکاری ذرائع کے مطابق فوجی گاڑی میں 17 اہلکار سوار تھے جو کھنی ٹاپ کے مقام پر ایک بلند پہاڑی علاقے کی جانب جا رہے تھے۔ اسی دوران گاڑی پھسل کر بے قابو ہو گئی اور سڑک سے نیچے تقریباً 200 فٹ گہری کھائی میں جا گری۔
تاہم مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ فوجی گاڑی پر حریت پسندوں کی طرف سے حملہ ہوا ہے۔
حملے کے فوراً بعد فوج اور پولیس نے مشترکہ طور پر ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ حکام کے مطابق موقع پر پہنچنے پر 10 فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی۔
حملے میں زخمی ہونے والے 7 فوجیوں کو فوری طور پر نکال لیا گیا، جن میں سے 3 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ ان تینوں کو ایئر لفٹ کے ذریعے اودھم پور کے فوجی اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں خصوصی طبی امداد دی جا رہی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ’حادثے‘ کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں، جبکہ علاقے میں خراب موسم اور دشوار گزار راستوں کو حادثے کی ممکنہ وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
پڑھیں:
سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
ممبئی: سلمان خان بیان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا ہے۔ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے بھارت میں طلباء کے احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہتر تعلیمی نظام کے لیے نوجوانوں کی آواز سنی جانی چاہیے اور اس معاملے کو سیاسی رنگ دینے سے گریز کیا جائے۔
سلمان خان نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ابتدا میں یہ ایک پرامن تحریک تھی، تاہم بعد میں اس کا پرتشدد رخ اختیار کرنا افسوسناک ہے۔ انہوں نے احتجاج کے دوران متاثر ہونے والے طلباء اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔
اداکار نے کہا کہ پیپر لیک جیسے معاملات انتہائی سنجیدہ نوعیت کے ہیں اور انہیں فوری توجہ کی ضرورت ہے۔ ان کے مطابق یہ خوش آئند بات ہے کہ طلباء بہتر تعلیمی نظام کے مطالبے کے لیے متحد ہوئے، جبکہ والدین نے بھی ان کی جدوجہد میں بھرپور ساتھ دیا۔
سلمان خان بیان میں مزید کہا گیا کہ طلباء نے اپنے عزم، محنت اور خلوص سے ثابت کیا ہے کہ وہ تعلیم حاصل کر کے ملک کے روشن مستقبل میں کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کے جذبے، ہمت اور تعلیم سے وابستگی کو قابلِ تعریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہی نسل مستقبل میں ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔
بالی ووڈ اسٹار نے زور دیا کہ طلباء کے مطالبات کو سیاسی تنازع نہ بنایا جائے کیونکہ یہ معاملہ براہِ راست تعلیمی نظام اور طلباء کے مستقبل سے جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت بھی اس معاملے کا مثبت حل نکالے گی اور تعلیمی نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے گی۔
سلمان خان نے اپنے پیغام کے اختتام پر دعا کی کہ علم حاصل کرنے والے تمام طلباء اپنی منزل حاصل کریں اور ملک میں ایسا تعلیمی ماحول قائم ہو جہاں میرٹ، شفافیت اور انصاف کو اولین ترجیح دی جائے۔