ڈنمارک کا ٹرمپ کے فوجی طاقت استعمال نہ کرنے کے بیان کا خیر مقدم
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2026 GMT
کوپن ہیگن(نیوز ڈیسک) ڈنمارک کے وزیراعظم نے گرین لینڈ پر امریکا سے مذاکرات کو مسترد کر دیا اور کہا ہے کہ امریکی صدر کے فوجی طاقت استعمال نہ کرنے کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیووس میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ گرین لینڈ پر کنٹرول حاصل کرنے کیلئے طاقت کا استعمال نہیں کریں گے۔
تاہم امریکی صدر نے اس بات پر زور دیا کہ امریکا کو گرین لینڈ کی ملکیت حاصل ہونی چاہیے، اس علاقے میں نایاب معدنیات نہیں اس کی سٹریٹجک اہمیت ہے۔
اس سے قبل ڈنمارک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے گرین لینڈ پر کنٹرول حاصل کرنے کی دھمکی کے بعد اپنے خود مختار علاقے گرین لینڈ میں مزید فوجی بھیج دیے تھے۔
ڈنمارک کے میڈیا کے مطابق رائل ڈینش آرمی کے سربراہ پیٹر بوئسن سمیت 58 فوجی مغربی گرین لینڈ کے شہر کانگرلوسواک پہنچے جہاں پہلے سے تقریباً 60 فوجی موجود تھے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: امریکی صدر گرین لینڈ
پڑھیں:
پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع
لاہور: پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کردی گئی۔محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق صوبہ بھر میں کھلی فضا میں ڈرون اُڑانے پر مکمل پابندی برقرار ہے، دفعہ 144 کے تحت آؤٹ ڈور ڈرون اڑانے پر عائد پابندی میں 30 روز کی توسیع کر دی گئی ہے۔حکومت پنجاب نے یہ فیصلہ سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر کیا ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہالز اور مارکیز کے اندر تقریبات کے دوران چھوٹے ڈرون کے محدود استعمال کی اجازت ہے، جبکہ اندرونی تقریبات میں ڈرون کے محفوظ استعمال کی ذمہ داری منتظمین پر عائد ہوگی۔حکومتی ہدایت کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے اور انٹیلیجنس ایجنسیاں اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی اور وہ اپنے فرائض کے مطابق ڈرون سمیت دیگر ٹیکنالوجی استعمال کر سکیں گی۔