اسلام آباد: دکان میں آتشزدگی، 3 افراد جھلس کر زخمی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2026 GMT
— اسکرین گریب
اسلام آباد میں کورال کے علاقے شریف آباد میں دکان میں آگ لگ گئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچنے کے بعد امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے واقعے کی تاحال وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں۔
ڈی سی عرفان میمن کے مطابق آتشزدگی واقعہ میں 5 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے، بظاہر آگ سلنڈر بھرنے کے دوران لگی۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق ڈی سی اسلام آباد نے سیلنڈر شاپ کو فی الفور سیل کرنے کا حکم دے دیا۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق ڈی سی اسلام آباد نے متعلقہ حکام کو ایسی تمام دکانوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اسلام آباد کے مطابق
پڑھیں:
قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے بعد قادر آباد بیراج پر اونچے جبکہ مرالہ اور خانکی بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد ایک لاکھ 95 ہزار 856 کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔
خانکی بیراج پر پانی کی آمد ایک لاکھ 65 ہزار 438 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں نچلے سے درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔