لاہور: 20 کلو سونا لیکر فرار ہونے والا ملزم شیخ وسیم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2026 GMT
صوبائی دارالحکومت لاہور کے مشہور کاروباری بازار اچھرہ لطیف جیولرمارکیٹ میں تاجروں کا20 کلو سونا لیکر فرار ہونے والا سابق صدرمارکیٹ ملزم شیخ وسیم کو پولیس نے گرفتار کرہی لیا ۔ انویسٹی گیشن پولیس کے مطابق شیخ وسیم کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم اپنی سوتیلی ماں سمیت متعدد جیولرز کا امانتا رکھوایا گیا سونا لیکر فرار ہوگیا تھا۔ ملزم کے خلاف اچھرہ پولیس اسٹیشن میں دس مقدمات درج کئے گئے ۔ پولیس کے مطابق ملزم کو لاہور منتقل کیا جا رہا ہے شاطر ملزم نے واردات سے پہلے اپنے گھر اور گاڑیاں بھی بیچ دیں تھیں۔سونا لیکر غائب ہونے سے پہلے ملزم شیخ وسیم نے اہلخانہ کو بیرون ملک بھی بجھوا دیا تھا جبکہ پولئس کا کہنا ہے کہ ملزم کو جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جنس بیسڈ معلومات کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سونا لیکر
پڑھیں:
کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
کراچی:شہر قائد میں فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ ، شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی موٹرسائیکل اور دیگر سامان برآمد کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے راشد منہاس روڈ سہراب گوٹھ پل کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔
زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان ایس یس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل عمران خان کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت شعیب ولد احسان کے نام سے کی گئی جبکہ دوسرے گرفتار ملزم نے اپنا نام رضی الدین ولد سمیع الدین بتایا۔
گرفتار ملزمان سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔
ملزمان سے ملنے والی موٹرسائیکل 21 جولائی 2026 کو شاہراہ پاکستان سے شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی تھی ۔