پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ بتایا جائے ہماری داد رسی کب ہوگی؟ لوگوں کو کیا تسلی دیں؟ 18 سال سے آپ لوگوں کی حکمرانی ہے، سندھ حکومت سے جب شکایت کریں تو جواب آتا ہے بلدیہ فیکٹری کی آگ کا جواب دو، بھتا خوری کا جواب دو، کیا اس کا جواز یہ ہے؟ اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال نے اسٹیبلشمنٹ سے کراچی کو وفاق کا حصہ بنانے کا مطالبہ کردیا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کراچی کو وفاقی دارالحکومت کا حصہ بنایا جائے، کراچی اب ایسی ایڈمنسٹریشن کے حوالے رہنے کا مزید متحمل نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ 18 ترمیم ہمیں مار رہی ہے، ہماری نسل کشی کررہی ہے، 18ویں ترمیم کا ڈرامہ ختم ہونا چاہیے یہ ملک کے لیے ناسور بن گئی ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 18 ویں ترمیم میں دیئے گئے اختیارات ہماری فلاح کے لیے استعمال نہیں ہورہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی والے کتنے حادثات اور برداشت کریں، کتنی لاشیں اور اٹھائیں، کتنے اور لوگ جل کر مریں، کتنے مزید بچے گٹر میں گر کر مریں؟ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ بتایا جائے ہماری داد رسی کب ہوگی؟ لوگوں کو کیا تسلی دیں؟ 18 سال سے آپ لوگوں کی حکمرانی ہے، سندھ حکومت سے جب شکایت کریں تو جواب آتا ہے بلدیہ فیکٹری کی آگ کا جواب دو، بھتا خوری کا جواب دو، کیا اس کا جواز یہ ہے؟ وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ جو چاہیں کریں، ان سے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے، ریاست سے دو باتیں کہتا ہوں، اب بہت ہوچکا، یہ نہیں سدھریں گے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کا جواب دو نے کہا کہ کمال نے

پڑھیں:

محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت

سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مستونگ کے قریب  سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری پر فائرنگ کی پرزور مذمت کی گئی ہے۔ 

 وزیرداخلہ محسن نقوی نے سیشن جج عبدالحکیم  اور  گن مین کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا۔ محسن نقوی نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار  کیا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مرحومین  کی بلندی درجات کیلئے دعا، وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری اور دیگر افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ 

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

محسن نقوی نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے پختہ عزم کو پست نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔ 

متعلقہ مضامین

  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن