آئمہ مساجد کو اعزازیہ دینے کا معاملہ، 68 ہزار سے زائد آئمہ نے رجسٹریشن کروا لی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2026 GMT
سیکرٹری داخلہ نے بتایا کہ حکومت پنجاب اعزازیہ پروگرام کی مد میں سالانہ 20 ارب روپے سے زائد رقم خرچ کرے گی۔ اب تک مجموعی طور پر 1 ارب 11 کروڑ روپے اعزازیہ کی مد میں آئمہ مساجد کو ادا کیے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر آئمہ مساجد کو جنوری میں بذریعہ پے آرڈر اعزازیہ کی ادائیگی جاری ہے، جبکہ فروری سے آئمہ مساجد کو خصوصی اعزازیہ کارڈ کے ذریعے ادائیگی کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ اعزازیہ پروگرام برائے امام مسجد صاحبان کیلئے خصوصی ڈیسک قائم کیا گیا ہے، صرف 10 روز میں کتنی رقم تقسیم کی گئی؟ اس حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب اعزازیہ پروگرام برائے امام مسجد صاحبان کا اہم سنگ میل عبور کر لیا گیا۔ حکومت پنجاب نے 10 روز میں 1 ارب روپے سے زائد کا اعزازیہ معزز امام مساجد تک پہنچا دیا۔ پنجاب میں اب تک 68 ہزار سے زائد آئمہ مساجد رضاکارانہ طور پر رجسٹریشن کروا چکے ہیں، جنہیں 25 ہزار روپے ماہانہ اعزازیہ کی تقسیم کیلئے پنجاب بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز دفاتر میں خصوصی ڈیسک قائم ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے آئمہ مساجد اعزازیہ پروگرام کے تحت 1 ارب روپے سے زائد رقم کی تقسیم مکمل ہونے پر کیا۔
سیکرٹری داخلہ نے بتایا کہ حکومت پنجاب اعزازیہ پروگرام کی مد میں سالانہ 20 ارب روپے سے زائد رقم خرچ کرے گی۔ اب تک مجموعی طور پر 1 ارب 11 کروڑ روپے اعزازیہ کی مد میں آئمہ مساجد کو ادا کیے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر آئمہ مساجد کو جنوری میں بذریعہ پے آرڈر اعزازیہ کی ادائیگی جاری ہے، جبکہ فروری سے آئمہ مساجد کو خصوصی اعزازیہ کارڈ کے ذریعے ادائیگی کی جائے گی۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نے بتایا کہ اعزازیہ کی فراہمی کے دوران امام مسجد صاحبان کی عزت و تکریم کا مکمل خیال رکھا جا رہا ہے اور اعزازیہ کی ادائیگی کا نظام آسان، شفاف اور جدید خطوط پر استوار کیا گیا ہے، اب تک جو امام مسجد صاحبان اعزازیہ پروگرام کیلئے رجسٹریشن نہیں کروا سکے، ان کی رجسٹریشن کا عمل بھی مستقل جاری ہے، آئمہ مساجد صاحبان رضاکارانہ طور پر اپنے قریبی اسسٹنٹ کمشنر آفس میں اعزازیہ پروگرام کیلئے رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اعزازیہ پروگرام کی ارب روپے سے زائد سیکرٹری داخلہ آئمہ مساجد کو اعزازیہ کی کی مد میں
پڑھیں:
کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) بلوچستان نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لیے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔
بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔