وزیراعظم شہباز شریف سمیت غزہ بورڈ آف پیس میں شامل ممالک کے رہنماوں نے مسودے پر دستخط کردیئے WhatsAppFacebookTwitter 0 22 January, 2026 سب نیوز

ڈیووس (آئی پی ایس )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیراعظم شہبازشریف سمیت غزہ بورڈ آف پیس میں شامل ممالک کے رہنماوں نے مسودے پر دستخط کردیئے۔
ڈیووس میں غزہ بورڈ آف پیس کے مسودے پر دستخط کی تقریب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، وزیراعظم شہبازشریف، سعودی عرب اور ترکیہ کے رہنماوں نے غزہ بورڈ آف پیس کے مسودے پر دستخط کردیئے۔اردن اور قازقستان کے رہنماوں نے بورڈ آف پیس پر دستخط کردیئے، یواے ای اور ازبکستان نے غزہ بورڈ آف پیس کے مسودے پر دستخط کردیئے۔ منگولیا، پیراگوائے اور قطر کے رہنماوں نے غزہ بورڈ آف پیس کے مسودے پر دستخط کردیئے۔
انڈونیشیا اور ہنگری کے رہنماوں نے بورڈ آف پیس پر دستخط کردیئے، بلغاریہ اور ازبکستان کے رہنماوں نے بورڈ آف پیس پر دستخط کردیئے۔ ارجنٹائن اور آرمینیا کے رہنماوںنے غزہ بورڈ آف پیس پر دستخط کردیئے۔تقریب سے خطاب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ غزہ بورڈ آف پیس کا مقصد جنگ بندی معاہدے کو پائیدار بنانا ہے، غزہ بورڈ آف پیس غزہ میں امداد کی فراہمی یقینی بنائے گا، غزہ بورڈ آف پیس میں دنیا کے ٹاپ لیڈر ہیں، غزہ امن بورڈ میں بہت سے لوگ شامل ہونا چاہتے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ غزہ میں جاری جنگ ختم ہونے کوہے، حماس نے غیرمسلح ہونے کا وعدہ کیا ہے، حماس کے لوگوں نے بچن سے ہی ہتھیار اٹھایا ہے، اگر حماس نے ہتھیار نہ پھینکے تو انہیں تباہ کردیا جائے گا۔ اقوام متحدہ میں بہت اچھے لوگ موجود ہیں،ان میں صلاحیت بھی ہے، میں نے دنیا میں 8جنگیں بند کرائی لیکن اقوام متحدہ نے کوئی کردار ادا نہیں کیا، سمجھتے تھے یوکرین کا معاہدہ آسان ہوگالیکن وہ سب سے مشکل نکلا۔امریکی صدر نے کہا کہ میں نے پاک بھارت جنگ بند کرائی، پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی قوتیں تھیں ، وزیراعظم پاکستان نے کہا میں نے لاکھوں لوگوں کی جانیں بچائیں، ہم نے بہت سے ناممکن کام کئے۔ ہماری پوری ٹیم نے مشرق وسطی میں امن کیلئے کام کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستانی ہائی کمشنر محمد سلیم کی کینڈین پارلیمانی رہنماوں سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ پاکستانی ہائی کمشنر محمد سلیم کی کینڈین پارلیمانی رہنماوں سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ وفاقی وزیر حنیف عباسی سے قازقستان کے سفیر کی ملاقات ، ریلوے کنیکٹیوٹی پر تبادلہ خیال رومانیا کے سفیر ڈان سٹوئنزکو کی سپیریئر یونیورسٹی کے وفد سے ملاقات ،اکیڈمک تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال چین پاکستان اقتصادی راہداری کو اپ گریڈ کرنے کا وقت آ گیا رومانیہ کے سفیر کا اسلام آباد چیمبر آف کامرس کا دورہ ، بزنس کمیونٹی سے ملاقات این اے 85: الیکشن کمیشن نے قادر خان کی نااہلی کی درخواست مسترد کر دی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: غزہ بورڈ آف پیس کے مسودے پر دستخط بورڈ آف پیس پر دستخط کردیئے غزہ بورڈ آف پیس میں نے غزہ بورڈ آف پیس کے رہنماوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات نے کہا

پڑھیں:

ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر

ایس یو سی کے مرکزی رہنماء نے رہبر معظم آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای سے تجدیدِ عہد کا اظہار بھی کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ حق، عدل، وحدتِ امت اور مظلوموں کی حمایت کے اصولوں پر ثابت قدم رہتے ہوئے اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان جامعۃ النجف کوٹلی امام حسین میں گرمیوں کی چھٹیوں سے استفادہ کرتے ملت جعفریہ کے بچوں کے لیے پرنسپل جامعتہ النجف علامہ محمد رمضان توقیر کی نگرانی بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ڈیرہ شہر اور مضافات سے کثیر تعداد میں بچوں نے شرکت کی۔اس دین شناسی شارٹ کورس میں بچوں کو قرآن وحدیث،وضو،صوم ،صلوات اور بنیادی فقہی احکام سے روشناس کرایا گیا۔ جس میں جامعتہ النجف کے دیگر مدرسین محنت و لگن کے ساتھ بچوں کی رہنمائی کرتے رہیں۔ دین شناسی شارٹ کورس کے آخر میں مدرسین نے اپنی محنت اور طلاب کرام کی کارکردگی کو جانچنے کے لیے بچوں سے امتحان لیا۔اساتذہ کی محنت اور بچوں کی محنت قابلِ تعریف تھی۔تقسیم تقریب انعامات کا اہتمام کیا گیا۔

پرنسپل جامعہ علامہ محمد رمضان توقیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اساتذہ کی محنت اور طلاب کرام کی امتحانات میں تسلی بخش نتائج کو سراہتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ اس طرح دین مبین کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور ملت کے جوانوں کی دینی تعلیم و تربیت کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہیں گے۔ اس موقع پر رہبرِ انقلاب کی دینی و انقلابی خدمات اور ایران کی استقامت اور ثابت قدمی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اسی قرآن و سنت کی آگاہی اور خدا تعالیٰ کی وحدانیت کے پختہ عقیدہ کی وجہ سے ایران کی حکومت اور عوام شیطان بزرگ کے خلاف استقامت اور جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے دن بدن حاوی ہوتی جا رہا ہے، جو قابلِ تعریف ہے۔ لیکن کچھ ناقدین آج بھی ایران کی استقامت اور کامیابیوں سے پریشان ہیں اور شیطان بزرگ کی خوشنودی کے لیے ایران پر تنقید کر رہے ہیں کہ ایران عرب ممالک پر حملہ کر رہا ہے۔

علامہ محمد رمضان توقیر نے کہا کہ ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے۔ اس موقع پر نئے رہبر آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای سے تجدیدِ عہد کا اظہار بھی کیا گیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ حق، عدل، وحدتِ امت اور مظلوموں کی حمایت کے اصولوں پر ثابت قدم رہتے ہوئے اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔ تقریب تقسیم انعامات میں مدرسین اور معززین علاقہ نے شرکت کی اور امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلاب کرام کو انعامات سے نوازا گیا اور انکی حوصلہ افزائی کی گئی۔ امتِ مسلمہ کے اتحاد، ایران کی فتح و نصرت، پاکستان کی سلامتی اور شہدائے اسلام، بالخصوص رہبر شہید کے لئے دعا کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری