لاہور میں صوبائی نیشنل ایکشن پلان کمیٹی کا اجلاس محکمہ داخلہ میں ہوا، جس میں پنجاب حکومت نے دہشتگردی، انتہا پسندی اور جرائم کے خاتمے کے لیے تمام صوبائی اداروں کے ساتھ مشترکہ کارروائی پر اتفاق کیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ریوائزڈ نیشنل ایکشن پلان کے تحت مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا، جس میں پولیس، سی ٹی ڈی، اسپیشل برانچ اور دیگر حساس اداروں کو انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز مزید موثر بنانے کی ہدایات دی گئیں۔
دہشت گرد تنظیموں، سہولت کاروں اور مالی معاونین کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی منظوری دی گئی ہے۔ غیر قانونی اسلحہ، دھماکہ خیز مواد اور ایل پی جی کے غیر قانونی کاروبار کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پیٹرول پمپس، گیس ایجنسیوں اور دھماکہ خیز مواد کی نقل و حرکت کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ بھی شروع کی جائے گی، جبکہ سیف سٹیز منصوبے کو تمام بڑے شہروں اور اہم شاہراہوں تک وسعت دی جائے گی۔
موٹرویز اور قومی شاہراہوں پر جدید کیمرے اور انٹیلیجنس سسٹم کے ذریعے نگرانی بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ پنجاب میں بھیک مافیا کے خلاف مربوط آپریشنز اور بیرون ملک جانے والے افراد کی سخت جانچ کا نظام نافذ کیا جائے گا، اور بھیک یا منظم گداگری میں ملوث عناصر کے خلاف ایف آئی اے اور پولیس کی مشترکہ کارروائیاں شروع ہوں گی۔
ذرائع کے مطابق اسمگلنگ، منشیات اور پاور تھیفٹ کے نیٹ ورکس توڑنے کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی، اور ایکسائز، کسٹمز، اینٹی نارکوٹکس اور پولیس کے درمیان مشترکہ ڈیٹا شیئرنگ کا نظام قائم کیا جائے گا۔
دریائے سندھ پر قائم پلوں پر ڈیجیٹل انفورسمنٹ اسٹیشنز کے قیام پر بھی عملدرآمد شروع کیا جائے گا۔ غیر ملکی شہریوں، خاص طور پر چینی باشندوں کی سکیورٹی کے لیے اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کو مزید اختیارات دیے گئے ہیں۔
تمام سب کمیٹیوں کی سفارشات منظور کی گئی ہیں، اور ان پر واضح اہداف اور ٹائم لائنز کے ساتھ عملدرآمد کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ حکومت پنجاب کی یہ کوشش ریاستی رٹ کو مضبوط کرنے اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے اہم قدم ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: جائے گا کے خلاف کے لیے

پڑھیں:

آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق

مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آزاد کشمیر قانون اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے بڑی سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔

صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس اور مسلم کانفرنس کے صدر سردارعتیق کی ملاقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔  آزاد کشمیر کے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کےبعد بھی مشترکہ حکمت عملی کےتحت آگےبڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔ طے پایا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی امیدواروں کی حمایت کا حتمی اعلان جلدکرے گی۔

لومئیربرادرز اپنی ایجاد پر بہت مسرور تھے، وہ جہاں بھی اپنا سینما لے کر جاتے لوگ ششدر رہ جاتے ، وہ یہ کھیل تماشہ لے کر ہندوستان بھی آئے تھے

دونوں قائدین نے  مسلح افواج اوراداروں کی مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کی کوششوں کی تعریف کی۔ ملاقات میں آئی پی پی کی جانب سے سردار امتیاز،سردارافتخار رشید اور سردارمنظور ایڈووکیٹ موجود تھے۔ سردارمحمود خان، سردار شجاع منگول، شبدیزصابر سمیت دیگر آئی پی پی رہنما بھی شریک ہوئے۔ جبکہ مسلم کانفرنس کے سردارعثمان عتیق،ڈاکٹرعرفان اشرف،سردارعفان عتیق،راجاعبدالجبار اور دیگر نے شرکت کی۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع