حدیقہ کیانی غزہ کی بیوہ خواتین اور یتیم بچوں کے لیے برطانیہ کا فنڈ ریزنگ ٹور کریں گی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2026 GMT
حدیقہ کیانی غزہ کی بیوہ خواتین اور یتیم بچوں کے لیے برطانیہ کا فنڈ ریزنگ ٹور کریں گی، اس کے لیے حدیقہ کیانی برطانیہ کے 6 شہروں کا دورہ کریں گی۔
یہ مہم الخدمت فاؤنڈیشن اور آغوش یوکے کے ساتھ شراکت میں چلائی جائے گی اور مانچسٹر، لندن، ناٹنگھم، برمنگھم، پیٹر بورو اور بریڈفورڈ میں 23 سے 27 جنوری تک فنڈ ریزنگ ڈنر منعقد ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: حدیقہ کیانی نے وہ کر دکھایا جو حکومت بھی نا کر سکی
حدیقہ کیانی نے انسٹاگرام پر بتایا کہ ان کا ٹور مانچسٹر سے شروع ہوگا، لندن میں 24 جنوری کو، ناٹنگھم اور برمنگھم 25 جنوری کو، جبکہ پیٹر بورو اور بریڈفورڈ 26 اور 27 جنوری کو اختتام پذیر ہوں گے۔
View this post on Instagram
A post shared by Hadiqa Kiani (@hadiqakianiofficial)
ٹکٹ کی قیمتیں عام داخلے کے لیے 40 پاؤنڈز، وی آئی پی کے لیے150 پاؤنڈز فی شخص یا 10 افراد کے لیے ایک ہزار پاؤنڈز ہیں۔ 6 سال سے کم عمر بچوں کے لیے داخلہ مفت ہے اور ابتدائی ٹکٹوں پر رعایت دی جائے گی۔ منتظمین نے واضح کیا ہے کہ کیانی کسی بھی تقریب میں موسیقی کے لیے پرفارم نہیں کریں گی۔
یہ بھی پڑھیں: ’ایسی چیزیں قبول نہیں کروں گی‘، سیلاب زدگان کے لیے غیر معیاری سامان ملنے پر حدیقہ کیانی پھٹ پڑیں
پاکستان میں حدیقہ کیانی کی فلاحی کوششیں قابلِ تعریف رہی ہیں۔ ان کی فاؤنڈیشن وسیلہ نے 2022 کے بلوچستان کے سیلاب سے متاثر 3 دیہات دوبارہ تعمیر کیے، اور 2025 کے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے سیلاب میں بھی ریلیف مہم چلائی۔ انہیں 2024 میں بی بی سی کی 100 خواتین کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔
برطانیہ کے ٹور کے دوران جمع ہونے والے فنڈز غزہ میں متاثرہ خاندانوں کی امداد اور اسپورٹ کے لیے استعمال ہوں گے۔ حدیقہ کیانی اس مہم کے ذریعے بین الاقوامی برادری کو متحرک کرنے اور اس علاقے میں فوری انسانی مدد کی ضرورت کو اجاگر کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news برطانیہ حدیقہ کیانی غزہ فنڈ ریزنگ.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: برطانیہ حدیقہ کیانی حدیقہ کیانی کریں گی کے لیے
پڑھیں:
پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو وارننگ، کویت میں امریکی الیکٹرانک وارفیئر کا یونٹ تباہ
ایران کی سپاہ پاسدارانِ انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ آپریشن "نصر 2" کی 26 ویں لہر کے دوران مشترکہ حملوں میں کویت کے العدیری فوجی اڈے پر قائم امریکی الیکٹرانک وارفیئر کے خصوصی یونٹ کو تباہ کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کی سپاہ پاسدارانِ انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ آپریشن "نصر 2" کی 26 ویں لہر کے دوران مشترکہ حملوں میں کویت کے العدیری فوجی اڈے پر قائم امریکی الیکٹرانک وارفیئر کے خصوصی یونٹ کو تباہ کر دیا۔ بیان کے مطابق اس یونٹ سے وابستہ ایک مرکز کو بھی نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں متعدد اہلکار ہلاک یا زخمی ہوئے، جبکہ اڈے کے فضائی ٹریفک کنٹرول ٹاور کو بھی نقصان پہنچا۔ پاسدارانِ انقلاب کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ کارروائی جارح کو سزا دینے کے سلسلے کی کڑی ہے اور امریکی فوج کی ان کارروائیوں کا جواب ہے، جن میں جمعرات کی صبح امام حسینؑ کے روضے کی جانب جانے والے زائرین کے راستے کو نشانہ بنایا گیا۔ بیان کے مطابق امریکی حملے میں عراق کی سرحد پر واقع شلمچہ بارڈر کراسنگ پر دو افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوئے۔
سپاہ پاسداران انقلاب نے اپنے بیان میں برطانیہ کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کیخلاف استعمال ہونے والا برطانوی اڈہ جائز ہدف تصور ہو گا۔ بیان کے مطابق امریکی فوج نے گزشتہ روز بحرِ ہند میں موجود اپنے بحری بیڑے کے کروز میزائل ختم ہونے کے بعد برطانیہ کے فیئرفورڈ فضائی اڈے سے اڑنے والے B-1 بمبار طیاروں کا استعمال کیا۔ پاسدارانِ انقلاب نے ایک بار پھر ایرانی وزارتِ خارجہ کے مؤقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ ایران پر حملے کے لیے استعمال ہونے والا ہر فوجی اڈہ ایک جائز ہدف تصور کیا جائے گا۔ بیان کے اختتام پر برطانیہ کی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا گیا کہ وہ خطے کے عوام کی مشکلات کی بنیادی ذمہ دار ہے اور اسلامی ممالک کی تقسیم، قتلِ عام، آمرانہ حکومتوں کے قیام، فلسطین پر قبضے کی منصوبہ بندی اور اسرائیل کے قیام میں اس کا کردار تاریخ کا حصہ ہے۔ بیان میں یہ بھی الزام عائد کیا گیا کہ برطانیہ نے ایران کے خلاف حالیہ امریکی اور اسرائیلی حملوں میں بھی نمایاں کردار ادا کیا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل آج ہی ایرانی وزارتِ خارجہ نے برطانوی حکومت کے اس فیصلے کی مذمت کی تھی، جس کے تحت امریکہ کو ایران کے خلاف فوجی حملوں کی تیاری کے لیے برطانوی فوجی اڈوں اور تنصیبات کے استعمال کی اجازت دی گئی۔ وزارتِ خارجہ نے کہا کہ ان حملوں کی تیاری یا ان پر عمل درآمد میں کسی بھی قسم کا تعاون جارحیت اور جنگی جرائم میں شراکت کے مترادف ہوگا۔