دہشتگردوں نے مقتول محمد عسکری سے کوئی سامان نہیں لیا، جس سے واقعے کے ٹارگٹ کلنگ ہونے کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ پولیس واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کر رہی ہے، جبکہ دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں موٹرسائیکل سوار دہشتگردوں کی فائرنگ سے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن حیدرآباد ریجن کے سابق رہنما محمد عسکری شہید ہوگئے۔ کراچی پولیس کے مطابق نارتھ کراچی میں فائرنگ کے ایک واقعے میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا، جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت محمد عسکری کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعے کے وقت ہوٹل میں موجود امجد فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہوگیا، جسے فوری طور پر طبی امداد کیلئے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل پر سوار دہشتگردوں نے مقتول محمد عسکری کا تعاقب کیا، خطرہ محسوس ہونے پر مقتول جان بچانے کیلئے ہوٹل کی جانب بھاگا، تاہم دہشتگردوں نے فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے دوران ایک گولی ہوٹل میں بیٹھے شخص کو بھی لگ گئی۔

قریبی رفقاء کے مطابق شہید کو گزشتہ کئی روز سے فرقہ پرست کالعدم دہشتگرد تنظیم کی جانب سے دھمکیاں مل رہی تھیں۔ ابتدائی شواہد کے مطابق دہشتگردوں نے مقتول محمد عسکری سے کوئی سامان نہیں لیا، جس سے واقعے کے ٹارگٹ کلنگ ہونے کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ پولیس واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کر رہی ہے، جبکہ دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ شہید محمد عسکری آئی ایس او حیدرآباد ریجن کے سابق رہنما تھے، واقعے کے وقت وہ اپنی موٹرسائیکل پر گلشن اقبال میں واقع آفس سے نارتھ کراچی میں اپنے گھر جا رہے تھے، دہشتگردوں نے تعاقب کرتے ہوئے فائرنگ کرکے انہیں شہید کر دیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: دہشتگردوں نے دہشتگردوں کی کے مطابق واقعے کے

پڑھیں:

کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

کراچی کے ساحلی علاقے کیماڑی میں پولیس نے ایک 6 سالہ بچی کے اغوا اور سفاکانہ قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق یہ پیش رفت جیرکسن  تھانے کی حدود میں پیش آئی، جہاں مبینہ ملزم کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس پارٹی نے مبارک مسجد کے قریب چھاپہ مارا۔ پولیس کو دیکھتے ہی ملزم نے اہلکاروں پر براہِ راست فائرنگ شروع کر دی، جس پر پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی۔ اس تبادلے میں ملزم گولی لگنے سے شدید زخمی ہوا اور بعد میں دم توڑ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کمسن بچی کے قتل کیس میں مجرم کی اپیل مسترد، سزائے موت برقرار

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم تک رسائی مختلف علاقوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی تفصیلی جانچ پڑتال اور دیگر تکنیکی و جغرافیائی شواہد کی مدد سے ممکن ہوئی۔ اس سے قبل، معصوم بچی کی لاش منوہرہ کے قریب جھاڑیوں سے برآمد ہوئی تھی۔

 پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ سید نے میڈیکو لیگل کا جائزہ لینے کے بعد تصدیق کی کہ بچی کو بدترین جنسی تشدد اور جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے، جبکہ اس کے پورے جسم پر تشدد کے واضح نشانات موجود ہیں۔ بچی کی موت کی حتمی وجہ کا تعین فارنسک لیبارٹری کو بھیجے گئے نمونوں کی رپورٹ آنے کے بعد کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور: 8 سالہ بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل، لاش ہمسائے کے صندوق سے برآمد

پولیس کے مطابق جیرکسن تھانے میں پہلے ہی بچی کے اغوا اور قتل کے حوالے سے پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 364-A اور 302 کے تحت مقدمہ (FIR No. 265/2026) درج تھا۔ اب پولیس مقابلے کا ایک الگ کیس بھی اسی تھانے میں درج کیا جا رہا ہے اور کرائم سین کو سیل کر کے تمام سائنسی و فارنسک ثبوت تحویل میں لے لیے گئے ہیں۔

اس واقعے سے چند ہی دن قبل بھی کراچی میں 6 سالہ بچے کے اغوا، زیادتی اور قتل کے الزام میں ایک 20 سالہ نوجوان کو گرفتار کیا گیا تھا، جس کی لاش بوری میں بند کر کے ویران پلاٹ پر پھینکی گئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news پولیس مقابلہ زیادتی قتل کراچی کمسن بچی ملزم ہلاک

متعلقہ مضامین

  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار