آبادی کے تناسب سے کراچی کو کم ازکم 200 فائر اسٹیشنز اور 28 ہزار سے زائد فائر فائٹرز کی ضرورت ہے، تاہم شہر میں اس وقت صرف 28 فائر اسٹیشنز اور تقریباً 700 فائر فائٹرز ہی موجود ہیں۔

سانحہ گل پلازہ کے بعد ایک بار پھر کراچی کے فائر فائٹنگ نظام پر سنگین سوالات کھڑے ہو گئے ہیں۔ بین الاقوامی معیار سے موازنہ کیا جائے تو یہ بات سامنے آتی ہے کہ کراچی میں فائر بریگیڈ کا نظام دس فیصد سے بھی کم صلاحیت کے ساتھ کام کر رہا ہے۔ دنیا کے بیشتر بڑے شہروں میں فائر فائٹنگ کو ایک بنیادی اور ترجیحی شعبہ سمجھا جاتا ہے، مگر کراچی میں یہ شعبہ بھی دیگر اہم اداروں کی طرح طویل عرصے سے نظرانداز ہوتا چلا آ رہا ہے۔

بین الاقوامی اصولوں کے مطابق ہر ایک لاکھ آبادی کے لیے ایک ماڈل فائر اسٹیشن، چار فائر گاڑیاں اور 144 اہلکاروں پر مشتمل عملہ ہونا چاہیے۔ اس حساب سے دو کروڑ آبادی والے شہر کراچی کو کم ازکم 200 فائر اسٹیشنز، 800 فائر گاڑیوں اور 28 ہزار 800 اہلکاروں کی ضرورت ہے۔

اتنے بڑے شہر میں صرف 28 فائر اسٹیشنز ہونے کے باعث آگ لگنے کی صورت میں ریسکیو ٹیموں کو جائے وقوعہ تک پہنچنے میں غیر معمولی تاخیر کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جس کے نتیجے میں آگ پھیلنے اور جانی و مالی نقصان میں اضافے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔

مزید برآں کراچی فائر بریگیڈ کی 30 سے زائد گاڑیاں کئی برسوں سے خراب حالت میں کھڑی ہیں، جن کی تاحال مرمت نہیں ہو سکی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل فائر اسٹیشنز

پڑھیں:

پاکستان میں سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ

 ملک بھر میں فی تولہ سونےکی قیمت میں 4600 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونا 4600 روپے اضافے کے بعد اب 4 لاکھ 76 ہزار 362 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔اس کے علاوہ10گرام سونے کی قیمت3944 روپےبڑھ کر 4 لاکھ8 ہزار 403 روپے ہوگئی ہے۔عالمی بازار میں سونے کی قیمت 46 ڈالر اضافے سے 4540 ڈالر فی اونس ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ میں مٹی کے طوفان نے تباہی مچا دی، 46 گرڈ اسٹیشن بند، درجنوں شہر اندھیرے میں ڈوب گئے
  • ملک بھر میں گدھوں، گھوڑوں، خچروں کی تعداد میں اضافہ
  • آزاد کشمیر کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 54 ارب روپے سے زائد فنڈز تجویز
  • حکومت نے 11 ماہ میں عوام اور کاروباری اداروں کی جیبوں سے سوا 11 ہزار ارب روپے کا ٹیکس نکال لیا
  • 27 مئی تا یکم جون عید تعطیلات، ریلوے کی آمدن میں خاطرہ خواہ اضافہ
  • گلگت بلتستان انتخابات کیلئے سیکیورٹی ہائی الرٹ، 13 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ
  • علاقائی کشیدگی اور بحرین میں شیعہ اکثریتی آبادی کو نشانہ بنانے کی پالیسی
  • پاکستان میں سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ
  • کراچی میں کئی ماہ سے جاری پانی کا شدید بحران ختم نہ ہو سکا
  • سندھ کی جیلوں میں گنجائش سے زائد قیدی موجود