data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے عمرہ کی ادائیگی کے لیے جانے والے مسافر سے منشیات برآمد کرلی گئی۔

اینٹی نارکوٹکس فورس نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کرتے ہوئے اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ ترجمان کے مطابق مجموعی طور پر 5 مختلف کارروائیوں کے دوران 5 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جب کہ 2 کروڑ 35 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی تقریباً 195 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی۔

کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر عمرہ کی ادائیگی کے لیے بیرون ملک جانے والے ایک مسافر کے سامان کی تلاشی کے دوران منشیات برآمد کی گئی۔ مسافر کے بیگ سے 875 گرام آئس اور 90 گرام ہیروئن برآمد ہوئی، جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ منشیات بیرون ملک اسمگل کیے جانے کی کوشش کی جا رہی تھی۔

بلوچستان میں بھی اے این ایف نے کامیاب کارروائیاں انجام دیں۔ کچلاک بائی پاس، ضلع کوئٹہ کے قریب ایک گاڑی کو روک کر تلاشی لی گئی تو اس میں سے 78 کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔ اس کارروائی کے دوران 2 افراد کو حراست میں لیا گیا، جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔ اسی علاقے میں ایک اور کارروائی کے دوران 61 کلوگرام آئس برآمد کی گئی، جسے اسمگلنگ کے لیے منتقل کیا جا رہا تھا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چونگی نمبر 26 کے قریب ایک گاڑی سے 18 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔ حکام کے مطابق گاڑی کو مشکوک سمجھ کر روکا گیا تھا، جس کے بعد تلاشی کے دوران منشیات سامنے آئیں اور ملزم کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا۔ اسی طرح راولپنڈی میں جی ٹی روڈ پر ایک اسپتال کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کے قبضے سے 2.

2 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔

اے این ایف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ منشیات کے نیٹ ورکس تک پہنچنے کے لیے تفتیش کو وسعت دی جا رہی ہے تاکہ اس غیر قانونی کاروبار میں ملوث دیگر عناصر کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔

اے این ایف نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ منشیات کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی تاکہ معاشرے کو اس ناسور سے پاک کیا جا سکے۔

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: منشیات برآمد برآمد کی گئی کے دوران کے لیے

پڑھیں:

سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک

اسلام آباد: سیکیورٹی فورسز نے مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک اور متعدد کو گرفتار کرلیا. گرفتار شدگان میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کامیابی سے جاری ہے. سیکیورٹی فورسز نے کارروائیاں تیز کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں بروقت  کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد وں کو جہنم واصل کر دیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی سیکیورٹی فورسز کی اس کارروائی کے دوران متعدد دہشت گردوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا. گرفتار دہشت گردوں میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کاروائی میں  دہشت گردوں کی متعدد کمین گاہیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں. کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔آپریشن کے دوران علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے. حالیہ دنوں میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں  دہشتگردوں کی مذموم کاروائیوں کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کر دیے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی میں ہوٹل سے سرکاری ادارے کے اہلکار کی پھندا لگی لاش برآمد
  • کے ڈی اے کو مرحوم افسر کے واجبات لواحقین کو ادا کرنے کا حکم
  • سعودی ایپ ’ہُدہُد‘ عمرہ زائرین کے لیے جدید رہنما بن گئی، مکہ کے مذہبی و تاریخی مقامات تک رسائی آسان
  • بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران چل بسی
  • پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی ادائیگیاں قبل از وقت کرنے کا فیصلہ
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے