کراچی: ڈپٹی کمشنر ساؤتھ جاوید نبی کھوسو نے کہا ہے کہ گل پلازہ میں ملبے کے نیچے ممکنہ لاشوں کو نکالنے کے لیے ریسکیو اور سرچ آپریشن مسلسل جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ریسکیو ٹیمیں مشینری اور دستی دونوں طریقوں سے ملبہ ہٹانے میں مصروف ہیں جبکہ تکنیکی اور حفاظتی امور کو مدنظر رکھتے ہوئے کارروائی کی جا رہی ہے۔

ڈی سی ساؤتھ کے مطابق اب تک گل پلازہ سانحے میں 55 سے 60 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں جن میں سے 48 افراد کا پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تاحال 86 افراد لاپتا ہیں اور ان کی تلاش کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، ملبے کے کچھ حصوں تک رسائی میں مشکلات درپیش ہیں تاہم ریسکیو عملہ مسلسل پیش رفت کر رہا ہے۔

جاوید نبی کھوسو نے مزید بتایا کہ شہر میں جن عمارتوں میں فائر سیفٹی کے مناسب انتظامات موجود نہیں، ان کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فائر سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پر اب تک 6 عمارتوں کو نوٹس جاری کیے جا چکے ہیں جبکہ دیگر عمارتوں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ مستقبل میں ایسے المناک واقعات سے بچا جا سکے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل

پڑھیں:

بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے

تصویر سوشل میڈیا۔

پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔ 

لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔  

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا

بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔ 

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ