کانگریس لیڈر نے کہا کہ بی جے پی کیطرف سے لائے گئے ایس آئی آر کا عمل نہ صرف عوام کیلئے پریشانی کا سبب بنا ہے بلکہ اسکے ذریعہ بی جے پی نے ووٹروں کے نام جعلی اور منمانے طریقے سے حذف کرنے کی جسارت بھی کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ راجستھان کے سابق نائب وزیراعلیٰ اور کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری سچن پائلٹ نے جامع ووٹر لسٹ نظرثانی (ایس آئی آر) کے حوالے سے ایک بار پھر مودی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ووٹر لسٹ سے نام حذف کئے جانے کے عمل کی کانگریس پارٹی سخت مخالفت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ مرکز کی بی جے پی حکومت کی طرف سے لائے گئے ایس آئی آر کا عمل نہ صرف عوام کے لیے پریشانی کا سبب بنا ہے بلکہ اس کے ذریعہ بی جے پی نے ووٹروں کے نام جعلی اور منمانے طریقے سے حذف کرنے کی جسارت بھی کی ہے۔

سچن پائلٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریاست بھر سے ووٹر فہرستوں سے نام کاٹے جانے کی شکایات موصول ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فہرست کے حتمی اجرا سے قبل کئی بے ضابطگیاں سامنے آ رہی ہیں اور فارم نمبر 7 جمع کرانے کے باوجود اہل ووٹروں کے نام حذف کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ غیر جانبدارانہ طریقے سے کارروائی کو انجام دے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ یہ سب سیاسی بدنیتی کے تحت کیا جا رہا ہے۔ اگر ووٹر لسٹ سے نام کاٹنے کا عمل جاری رہا تو کانگریس پارٹی اس کی بھرپور مخالفت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ چوری کے کسی بھی امکان کے خلاف کانگریس مضبوطی سے کھڑی رہے گی۔

"منریگا" کا نام تبدیل کیے جانے کے معاملے پر سچن پائلٹ نے کہا کہ نام اور اسکیم میں تبدیلی کو سبھی غلط مان رہے ہیں اور منریگا غریبوں کے لئے واحد حفاظتی ڈھال تھی۔ انہوں نے کہا کہ آئین نے غریب طبقے کو 100 دن کے روزگار کی ضمانت دی تھی، جسے چھینا جا رہا ہے۔ مرکز کی حکومت اس اسکیم کو ختم کرنا چاہتی ہے، اسی لئے اس کا بجٹ 60-40 کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پہلی بار ہوا ہے کہ مہاتما گاندھی کے نام پر بنی کسی اسکیم کا نام بدلنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ منریگا کو ختم کرنے کے لئے حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات کی کانگریس مخالفت کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کانگریس رہنما راہل گاندھی کی جانب سے شواہد کے ساتھ ووٹر لسٹوں میں بے ضابطگیوں کو اجاگر کیے جانے اور بہار انتخابات میں الیکشن کمیشن کے طرزِ عمل سے یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ کمیشن کی غیر جانبداری سوالوں کے گھیرے میں ہے۔ ایسے میں اپنے حقِ رائے دہی کے تحفظ کے لیے سب کو بیدار رہنے کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ کانگریس کے سینیئر لیڈرسچن پائلٹ نے ٹونک میں ایس آئی آر کے عمل کے حوالے سے ہونے والی میٹنگ میں اس سنگین مسئلے پر بی ایل اے کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور ان سے عوام میں شعور بیدار کرنے اور آئندہ مرحلے کے لئے چوکنا رہنے کی اپیل کی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ سچن پائلٹ نے ایس آئی آر ووٹر لسٹ بی جے پی کے نام

پڑھیں:

حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا

وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کا دن پاکستان میں لیبر مائیگریشن کے نظم و نسق کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم سنگ میل ہے۔ یہ پالیسی ہر اس پاکستانی سے کیے گئے قومی عزم کی عکاس ہے جو بہتر مواقع کی تلاش میں اپنا گھر چھوڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ محفوظ اور منظم نقل مکانی، مہارتوں کی ترقی، کارکنوں کا تحفظ، تارکینِ وطن کی شمولیت اور وطن واپس آنے والوں کی بحالی اس پالیسی کے بنیادی ستون ہیں۔ تکنیکی جدت، آبادیاتی تبدیلیاں اور لیبر مارکیٹ کے بدلتے ہوئے تقاضے دنیا بھر کی معیشتوں کو نئی شکل دے رہے ہیں. اس لیے پاکستان کو اپنی افرادی قوت کو آج اور مستقبل دونوں کے مواقع کے لیے تیار کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 اس سمت میں ایک اہم قدم اور پاکستان کی افرادی قوت کو مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے میں سنگ میل ثابت ہوگی۔چوہدری سالک حسین نے کہا کہ ایک کروڑ 20 لاکھ پاکستانی دنیا بھر میں مقیم ہیں اور اپنی پیشہ ورانہ مہارت، دیانت داری اور محنت کی بدولت پاکستان کے سفیر بن چکے ہیں۔ گزشتہ مالی سال میں سمندر پار پاکستانیوں نے 41 ارب امریکی ڈالر سے زائد کی ترسیلاتِ زر وطن بھیجیں، جو ملکی تاریخ کی بلند ترین رقم ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے اور ان کی فلاح و بہبود ہماری قومی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ پالیسی اداروں، تجربات اور شراکت داریوں کو ایک مشترکہ وژن کے تحت یکجا کرتی ہے تاکہ ہر پاکستانی کارکن نقل مکانی کے پورے سفر کے دوران بہتر طور پر تیار، محفوظ اور معاونت یافتہ ہو۔ اس پالیسی کا محور ہر اس پاکستانی کا سفر ہے جو مواقع کی تلاش میں اپنا گھر چھوڑتا ہے، جبکہ ذمہ داری روانگی سے پہلے ہی شروع ہو جاتی ہے، جہاں نوجوان کارکنوں کو متعلقہ مہارتیں، قابلِ اعتماد معلومات اور اخلاقی بھرتی تک رسائی فراہم کی جائے گی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اس پالیسی کی کامیابی وفاقی اور صوبائی حکومتوں، نفاذ کرنے والے اداروں، آجروں، تربیتی اداروں، ترقیاتی شراکت داروں، نجی شعبے اور سمندر پار پاکستانیوں کے باہمی تعاون سے مشروط ہے۔ انہوں نے صوبائی حکومتوں، آئی سی ایم پی ڈی (ICMPD)، دیگر ترقیاتی شراکت داروں اور تمام اسٹیک ہولڈرز کا مشاورتی عمل میں تعاون پر شکریہ ادا کیا، جبکہ اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (SIFC) کی مسلسل معاونت کو بھی سراہا۔انہوں نے کہا کہ ہجرت یا نقل مکانی غیر یقینی کا سفر نہیں بلکہ مواقع، وقار اور قومی ترقی کا راستہ ہونا چاہیے۔ آئیں مل کر ایسا مستقبل بنائیں جہاں ہر پاکستانی اعتماد کے ساتھ بیرون ملک جائے، فخر کے ساتھ وطن واپس آئے اور ہمیشہ ایک ایسی قوم سے جڑا رہے جو اس کی خدمات کی قدر اور عزت کرتی ہو۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس وژن کو عوام کے لیے بامعنی ترقی، پاکستان کے لیے دیرپا خوشحالی اور ہر سمندر پار پاکستانی اور اس کے خاندان کے روشن مستقبل کا ذریعہ بنائے۔

متعلقہ مضامین

  • نیب کیسز سننا ہمارا اختیار نہیں، سپریم کورٹ نے فیصلہ سنادیا
  • ماریہ شہباز کیس: وفاقی آئینی عدالت نے نظرثانی درخواست پر اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو نوٹس جاری کر دیے
  • نیب مقدمات کی سماعت کا اختیار وفاقی آئینی عدالت کو منتقل، سپریم کورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
  • حکومت کا بڑا ریلیف، الیکٹرک بائیکس پر سبسڈی اور بلاسود قرض کا اعلان
  • سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں،  عدالت عظمیٰ کا بڑا فیصلہ
  • عطا اللہ تارڑ نے اب تک معافی نہیں مانگی، وزیراعظم وزرا کے تضحیک آمیز رویے کا نوٹس لیں، سحر کامران
  • پاکستان بحریہ سعودی عرب کی خواہش پر حوثی باغیوں کو کنٹرول کرے گی، ایمبیسیڈر عمران علی
  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا