پنجاب کے علاقے ڈیرہ غازی خان میں نجی اسپتال انتظامیہ کی غفلت کا سنگین واقعہ پیش آیا جس میں لیڈی سرجن کے بجائے ڈینٹسٹ نے حاملہ خاتون کا آپریشن کیا اور مریضہ انتقال کرگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈیرہ غازیخان میں قائم نجی ہسپتال میں لیڈی سرجن کے بجائے ڈینٹل ڈاکٹر نے گائنی آپریشن کردیا جس میں پیچیدگی کی وجہ سے مریضہ دم توڑ گئی۔

متوفی خاتون کے ورثا کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران خون زیادہ دہ بہنے پر آپریشن کرنے والا نہ تجربہ کار ڈاکٹر بھی بیہوش ہوکر گرگیا، ہم نے بے ہوش ڈاکٹرکو کیبن میں پہنچایا۔

ورثا کے مطابق ہم لیڈی ڈاکٹر کو بلاتے رہے مگر وہ مریضہ کی حالت تشویشناک ہونے پر نہ پہنچی۔

مزید پڑھیں

دوران زچگی انتقال کرنے والی ٹک ٹاکر پیاری مریم کے آخری وی لاگ نے نئی بحث چھیڑ دی

زچگی کے دوران انتقال کرنے والی ٹک ٹاکر پیاری مریم کے جڑواں بچوں کی حالت خطرے سے باہر

اہل خانہ کے احتجاج کے بعد ہیلتھ کئیر کمیشن اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی ٹیمیں نجی ہسپتال پہنچ گئیں جس پر اسپتال انتظامیہ نے ریکارڈ دینے سے انکار کیا اور مبینہ طور پر سی سی ٹی وی کیمرے کی ڈیوائس بھی تبدیل کردی۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے تعاون نہ کرنے پر اسپتال کو فوری طورپر سیل کرکے مزید تحقیقات شروع کردیں اور ورثا کو انصاف کی یقین دہانی کرائی۔

ڈی ایچ او نے کاہ کہ واقعے کی تحقیقات کیلیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں۔ 

دوسری جانب وفاقی وزیرِ مملکت و معاون خصوصی وزیراعظم حذیفہ رحمان نے ڈیرہ غازی خان کے نجی اسپتال میں دورانِ زچگی خاتون کی ہلاکت کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا

جاپان نے شدید گرمی میں کام کرنے والے افراد کے لیے ایک منفرد ٹھنڈا کرنے والا کیبن متعارف کرا دیا ہے جسے ‘انسانی ریفریجریٹر’ کہا جا رہا ہے۔

یہ آلہ چند منٹ میں جسم کا درجہ حرارت کم کرنے میں مدد دیتا ہے اور خاص طور پر تعمیراتی شعبے، فیکٹریوں اور کھلے مقامات پر کام کرنے والے افراد کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں بڑھتی گرمی انسانی دماغ پر کیا اثر ڈال رہی ہے؟

جاپانی کمپنیوں کی تیار کردہ اس مشین کو ‘دو ہائیمون باکس’ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ ایک چھوٹے کمرے یا کیبن کی طرح ہے جس میں ایک شخص داخل ہوکر گرمی سے فوری راحت حاصل کرسکتا ہے۔ اس کے اندر درجہ حرارت تقریباً 15 ڈگری سینٹی گریڈ رکھا جاتا ہے جبکہ ٹھنڈی ہوا سر، گردن، کندھوں اور کمر کی جانب پھینکی جاتی ہے۔

کمپنی کے مطابق چند منٹ کے استعمال سے جسم کو ٹھنڈک کا احساس ہونا شروع ہوجاتا ہے، جبکہ تقریباً 10 منٹ تک اس میں رہنے سے شدید گرمی کے اثرات کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ یہ نظام پورے کمرے کو ٹھنڈا کرنے کے بجائے صرف انسان کے جسم کو ٹھنڈا کرنے پر توجہ دیتا ہے، جس سے توانائی کی بچت بھی ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ریفریجریٹر سے پہلے پانی ٹھنڈا کرنے کی سعودی صحرائی ایجاد کیا تھی؟

یہ ایجاد ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب جاپان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں شدید گرمی کی لہریں بڑھ رہی ہیں اور بیرونی کام کرنے والے افراد کو گرمی سے متعلق مسائل کا سامنا ہے۔

‘دو ہائیمون باکس’ کو کاروباری اداروں کے لیے فروخت کیا جا رہا ہے اور اسے فیکٹریوں، تعمیراتی مقامات اور دیگر گرم ماحول والی جگہوں پر استعمال کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news انسانی فریج جاپان گرمی

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس
  • حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • ویپنگ کے نقصانات: نئی تحقیق میں صحت کے سنگین خطرات سے خبردار
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق