اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر میں حالیہ ہفتے کے دوران معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، تاہم کمرشل بینکوں کے ذخائر میں کمی دیکھی گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے میں سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ ذخائر بڑھ کر 16 ارب 8 کروڑ 77 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔
دوسری جانب کمرشل بینکوں کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر میں 61 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد ان کے ذخائر گھٹ کر 5 ارب 17 کروڑ 5 لاکھ ڈالر رہ گئے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر میں کمی کے باوجود مجموعی ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مجموعی طور پر 98 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر کا حجم 21 ارب 25 کروڑ 82 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔
معاشی ماہرین کے مطابق اگرچہ سرکاری ذخائر میں اضافہ ایک مثبت اشارہ ہے، تاہم کمرشل بینکوں کے ذخائر میں کمی آئندہ ہفتوں میں زرمبادلہ کی صورتحال پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: بینکوں کے ذخائر میں کمی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمرشل بینکوں کے لاکھ ڈالر کے مطابق

پڑھیں:

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں

گزشتہ تین ہفتوں سے تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جبکہ آج کی ٹریڈنگ کے دوران برینٹ آئل کی قیمت میں اب تک تقریباً 6.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں برینٹ خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل کی سطح سے تجاوز کر گئی۔ عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق گزشتہ تین ہفتوں سے تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جبکہ آج کی ٹریڈنگ کے دوران برینٹ آئل کی قیمت میں اب تک تقریباً 6.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ایران اور خطے کے خلاف امریکی فوجی کارروائیوں کے بعد آبنائے ہرمز اور باب المندب میں بحری نقل و حمل متاثر ہونے اور دوبارہ بندش کے خدشات نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کو اوپر دھکیل دیا، جس کے باعث برینٹ خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی۔

متعلقہ مضامین

  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
  • اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، مرکزی بینک کے ذخائر 17.25 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے
  • عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم