data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کراچی کے گنجان آباد علاقے سولجر بازار، گارڈن ویسٹ میں ایک رہائشی عمارت کی نچلی منزل پر قائم مٹھائی کی مشہور دکان میں اچانک آگ لگ گئی۔ خوش قسمتی سے فائر بریگیڈ کے بروقت پہنچنے اور امدادی کارروائی شروع کرنے کے باعث آگ پر قابو پا لیا گیا اور عمارت میں مقیم سینکڑوں افراد محفوظ رہے۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ مٹھائی کی دکان کے کچن میں لگی تھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کر لی۔ چونکہ یہ دکان ایک کثیر المنزلہ رہائشی عمارت کے بالکل نیچے واقع ہے اور اس کے اطراف میں بھی دیگر دکانیں قائم ہیں، اس لیے آگ پھیلنے کی صورت میں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان کا شدید خطرہ پیدا ہو گیا تھا۔آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی دو گاڑیاں فوری طور پر موقع پر پہنچیں۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم

 وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔

متعلقہ مضامین

  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بے قابو، فی بیرل 100 ڈالر سے متجاوز
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم