Jasarat News:
2026-07-24@02:40:20 GMT

انڈر-15 چیلنج لیگ کرکٹ ، آرسی اے کے اور بلوز کی کامیابی

اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی ( اسپورٹس رپورٹر) آر سی اے کے انڈر-15 چیلنج لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید دو میچز کا فیصلہ ہو گیا۔ اوول گراؤنڈ نیشنل بینک اسٹیڈیم پر کھیلے گئے پہلے میچ میں آرسی اے کے وائٹس نے آرسی اے کے ریڈز کو باآسانی 197 رنز سے ہرا دیا۔ آرسی اے کے وائٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان 289 رنز بنائے۔ مسعود علی نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 17 چوکوں 7 چھکوں کی مدد سے 154 ، محب ناصر نے 8 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 52 اور محمد اصغر نے 34 رنز بنائے۔ بلال خان نے 50 رنز دیکر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جواب میں آرسی اے کے ریڈز صرف 92 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ محمد عبدالرحمن نے 19 رنز بنائے۔سلو لیفٹ آرم لیگ اسپنر یحییٰ اسلم نے جارحانہ باؤلنگ کرتے ہوئے 24 رنز دیکر 5 شاہ میر خان نے 5 رنز دیکر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جناح کالج گراؤنڈ ناظم آباد پر کھیلے گئے دوسرے میچ میں آرسی اے کے بلوز نے آرسی اے کے یلو کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا۔ آرسی اے کے یلو نے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز بنائے۔ محمد ازام نے 4 چوکوں 3 چھکوں کی مدد سے 56، عبداللہ احسن نے 47، محمد حسن نے 18 رنز بنائے۔ ایش ملک اور عمر لال نے 2-2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جواب میں آرسی اے کے بلوز نے 5 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ 187 رنز بنا لئے۔ ایش ملک نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 13 چوکوں کی مدد سے 75، اسد اللہ نے 37 اور سفیان کامران نے 19 ناٹ آؤٹ رنز بنائے

اسپورٹس رپورٹر گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: بیٹنگ کرتے ہوئے میں ا رسی اے کے کی مدد سے

پڑھیں:

کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) بلوچستان نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا۔

 ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لیے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔

بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی