عمران خان پر عزم اورباہمت شخصیت ہیں‘حالات کا بہادری سے مقابلہ کر ر ہے ہیں
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (رپورٹ :قاضی جاوید) عمران خان پر عزم اورباہمت شخصیت ہیں‘حالات کا بہادری سے مقابلہ کر ر ہے ہیں، اسٹیبلشمنٹ ملک کی مقبول ترین عوامی لیڈرشپ کے ساتھ جو سلوک کر رہی ہے اس کا نتیجہ ماضی میں سانحہ مشرقی پاکستان کی صورت میں سامنے آ چکا ہے، ہمارے فیصلہ سازوں نے تاریخ سے سبق حاصل نہیں کیا،جس سیاسی چراغ کو بجھانے کی کوشش کی گئی، وہ مزید روشن ہو گیا ،ان خیالات کا اظہاروزیر مملکت طلال چودھری ،وزیرا اعظم شہباز شریف کے مشیر و سینئر رہنما مسلم لیگ ن رانا ثنااللہ اورمعروف لکھاری اور تجزیہ کار ایاز امیر نے روزنامہ جسارت کے سوال ، جیل جانے کے باوجود عمران کی مقبولیت کم کیوں نہیں ہو رہی؟ کے جواب میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیرمملکت طلال چودھری نے جسارت کے سوال کے جواب میں کہا کہ ایسا خیال پی ٹی آئی والوں کا ہے اور حقیقت یہ ہے ڈھائی برسوں میں ایک احتجاج عمران خان کی حمایت میں بھر پور انداز سے نہیں نکا لا جاسکا ہے ۔ اس کے علاوہ ایک سال کے دوران ہونے والے ملک بھر کے ضمنی انتخابات میں عمران خان کی پارٹی کو کوئی خاص کامیابی نہیں مل سکی اس سے یہ بات ثابت نہیں ہو رہی ہے کہ عمران خان کی انتخابی سیا ست میں کامیابی ممکن نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انتخاب میں ہمیشہ ہارنے والے نتائج کو غلط اور جیتنے والے درست بتاتے ہیں ۔ وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے جسارت کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس کی وجہ یہ ہے وہ ایک پُر عزم اور ہمت والا شخص ہے اور اس نے اپنی بھر پور بہادری حالات کا مظاہر ہ کیا ہے ۔ میں خود سمجھنے قاصر ہوں کہ ایک ایسا سیاسی طور پر غیر معروف شخص جس کو پہلی بار جنرل پروز مشرف نے اسمبلی میں پہنچایا وہ شخص کم وقت میں کس طرح شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گیا ۔ اس سلسلے میں یہ بھی کہوں گا عمران خان کی پارٹی کے لوگوں کو جس طرح اپنے لیڈر کا سا تھ دینا چاہیے تھا اس طرح وہ عمران جا ساتھ نہیں دے رہے ہیںجس سے عمران کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ معروف لکھاری اور تجزیہ کار ایاز امیر نے کہا ہے کہ آج کی پاکستانی اسٹیبلشمنٹ ملک کی مقبول ترین عوامی لیڈرشپ کے ساتھ جو سلوک کر رہی ہے، اس کا نتیجہ ماضی میں سانحہ مشرقی پاکستان کی صورت میں سامنے آ چکا ہے، جس سے واضح ہوتا ہے کہ ہمارے فیصلہ سازوں نے تاریخ سے کوئی سبق حاصل نہیں کیا۔ عمران خان کی قید کی مدت ڈھائی سال سے تجاوز کر چکی ہے اور اس دوران پی ٹی آئی کو دیوار سے لگانے اور اس کا نام عوامی ذہن سے مٹانے کے لیے ہر ممکن ہتھکنڈا آزمایا گیا، تاہم اس تمام تر کوشش کے باوجود طاقتور فیصلہ سازوں کو اپنے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہو سکے۔انہوں نے ماضی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایک زمانے میں شیخ مجیب الرحمن مشرقی پاکستان کا مقبول ترین عوامی لیڈر تھا لیکن 1970 کے الیکشن میں فوجی اسٹیبلشمنٹ نے اس کا مینڈیٹ تسلیم کرنے سے انکار کر دیا جس کا نتیجہ سانحہ مشرقی پاکستان کی صورت میں برآمد ہوا۔ ذوالفقار علی بھٹو پاکستان کے مقبول ترین عوامی لیڈر تھے، مگر جنرل ضیاء الحق نے ان کا تختہ الٹنے کے بعد بھٹو کو دار پر لٹکا دیا۔ اس کے بعد پیپلز پارٹی کے گڑھ پنجاب سے پارٹی کے اثر کو بتدریج کم کیا گیا۔ جنرل ضیاء الحق کے دور میں پرورش پانے والی سیاسی قوتوں کو اقتدار میں لایا گیا، مگر ایاز امیر کے مطابق آج کے حالات مختلف ہیں اور شاید موجودہ سیاق و سباق میں بھٹو کی داستان کو دہرانا ممکن بھی نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اقتدار کے ایوانوں میں اصل مسئلہ یہ درپیش ہے کہ جس سیاسی چراغ کو بجھانے کی کوشش کی گئی، وہ بجھنے کے بجائے مزید روشن ہو گیا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مقبول ترین عوامی مشرقی پاکستان عمران خان کی
پڑھیں:
حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران نے صدر ٹرمپ کی تازہ دھمکی کے جواب میں خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا باز نہ آیا تو مشرق وسطیٰ میں اس کے انفرا اسٹریکچرز بھی محفوظ نہیں رہیں گے۔ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق ایک نامعلوم فوجی ذریعے نے کہا کہ آبنائے ہرمز پر اپنی خودمختاری کے استعمال میں ایران کا عزم فولادی ہے اور وہ کبھی بھی اس اہم آبی گزرگاہ کو اپنے خلاف خطرہ بننے کی اجازت نہیں دے گا۔فوجی عہدیدار نے مزید کہا کہ اگر امریکا نے ایران کے پلوں یا بجلی گھروں پر حملہ کیا تو ایران بھی عرب ممالک میں موجود امریکا سے وابستہ اہم شہری بنیادی ڈھانچوں بشمول پلوں، بجلی گھروں اور تنصیبات پر حملے کرے گا۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکیوں کو گزشتہ دس دنوں کے واقعات کے بعد اب پوری طرح یقین ہو جانا چاہیے کہ ایران جہاں چاہتا ہے وہیں حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ایرانی فوجی عہدیدار نے مزید کہا کہ لہٰذا ٹرمپ اگر اس طرح کا کوئی خطرناک جوا کھیلتے ہیں تو اس کا انجام ایک بار پھر ان کی سبکی اور شرمندگی کی صورت میں نکلے گا۔انھوں نے کہا کہ ایران آبنائے ہرمز پر اپنی خودمختاری کا حق استعمال کرتا رہے گا اور اس اہم آبی گزرگاہ پر اپنا کنٹرول برقرار رکھنے کے اپنے پختہ عزم سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوگا۔
یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اعلان کیا تھا کہ اگر ایران کی پاسدارانِ انقلاب آبنائے ہرمز میں کسی تجارتی جہاز پر میزائل، راکٹ، ڈرون یا کسی اور ہتھیار سے حملہ کرتی ہے تو امریکا ہر ایسے واقعے کے جواب میں ایران کے ایک پل یا بجلی گھر کو تباہ کر دے گا چاہے وہ تہران کے قریب ہی کیوں نہ واقع ہو۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
واضح رہے کہ آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین سمندری گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے جہاں سے عالمی سطح پر تیل اور گیس کی بڑی مقدار گزرتی ہے اور اسے ایران نے بند کر رکھا ہے جس کے باعث عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئی ہے۔
مزید :