data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گل پلازہ آتشزدگی کیس کی تفتیش کرنے والی پولیس ٹیم نے مارکیٹ کے سیکورٹی اسٹاف اور چوکیداروں کے بیانات قلمبند کر لیے ہیں۔ تفتیش کے دوران یہ ہولناک حقیقت سامنے آئی ہے کہ آگ لگنے کے وقت عمارت کے اکثر ہنگامی راستے مقفل تھے، جس کے باعث اندر موجود افراد کو باہر نکلنے کا موقع نہیں مل سکا۔ پولیس کی تفتیش میں چوکیداروں نے اعتراف کیا ہے کہ گل پلازہ سے باہر نکلنے کے لیے مجموعی طور پر 13 راستے موجود ہیں، حادثے والے دن 10 بجے تک 11 راستے بند کر دیے تھے۔ چوکیداروں کا مؤقف تھا کہ چونکہ ہفتے کا روز تھا، اس لیے صرف 2 راستے کھلے رکھے گئے تھے۔ پولیس حکام نے چوکیداروں اور سیکورٹی عملے سے سخت بازپرس کی ہے کہ جب 10 بجکر 7 منٹ پر آگ لگنے کی اطلاع موصول ہو چکی تھی تو باقی 11 دروازے فوری طور پر کیوں نہیں کھولے گئے۔ تحقیقاتی افسران کا کہنا ہے کہ اگر تمام 13 راستے کھلے ہوتے تو جانی نقصان کی شرح نہ ہونے کے برابر ہوتی۔ بند دروازوں کی وجہ سے لوگ اندر محصور ہو کر رہ گئے اور دھوئیں و تپش کے باعث جاں بحق ہوئے۔ پولیس حکام کی تمام تر توجہ اس نکتے پر مرکوز ہے کہ اس وقت یہ غفلت کس کی ایما پر برتی گئی۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد

کراچی:

شہر قائد میں فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ ، شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی موٹرسائیکل اور دیگر سامان برآمد کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے راشد منہاس روڈ سہراب گوٹھ پل کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔ 

زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ 

ترجمان ایس یس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل عمران خان کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت شعیب ولد احسان کے نام سے کی گئی جبکہ دوسرے گرفتار ملزم نے اپنا نام رضی الدین ولد سمیع الدین بتایا۔ 

گرفتار ملزمان سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔ 

ملزمان سے ملنے والی موٹرسائیکل 21 جولائی 2026 کو شاہراہ پاکستان سے شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی تھی ۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا