لاہور میں بجلی کی ترسیل، کنزیومر اینڈ وائرنگ اور تنصیبات سے متعلق حفاظتی خطرات کے تدارک کے لیے اسٹیئرنگ کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے شہر بھر میں غیر محفوظ اور لٹکتے تاروں، اوورلوڈ کیبلز اور ناقص تنصیبات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق صوبائی وزیر توانائی فیصل ایوب کھوکھر کو اسٹیئرنگ کمیٹی کا کنوینر مقرر کیا گیا ہے۔ کمیٹی لاہور میں بجلی کے نظام کا جامع سیفٹی ریویو کرے گی اور رسک بیسڈ مٹیگیشن پلان تیار کیا جائے گا تاکہ ممکنہ حادثات اور جانی و مالی نقصانات سے بچا جا سکے۔

وزیراعلیٰ نے گنجان بازاروں، کمرشل علاقوں اور ہائی فٹ فال مقامات پر فوری اصلاحی اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی تحفظ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ بجلی کے کھمبوں پر نصب ڈیٹا، ٹی وی اور انٹرنیٹ کیبلز کو منظم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں

چمن میں نامعلوم شخص بجلی کے کھمبے پر چڑھ کر کرنٹ لگنے سے ہلاک

اسٹیئرنگ کمیٹی کنزیومر اینڈ وائرنگ اور کمرشل عمارتوں میں حفاظتی معیار پر عملدرآمد کا جائزہ لے گی، جبکہ 50 کلوواٹ سے زائد لوڈ رکھنے والی کمرشل عمارتوں کے لیے مشترکہ انسپکشن ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی۔ بجلی کے نظام سے متعلق خطرناک زونز کی نشاندہی کر کے زون وائز اصلاحی منصوبہ بھی تیار کیا جائے گا۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق اسٹیئرنگ کمیٹی 28 جنوری تک جامع ایکشن پلان وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش کرے گی۔ لاہور میں تیار کیا جانے والا یہ ماڈل بعد ازاں پورے پنجاب میں نافذ کیے جانے کا امکان ہے۔ وزیراعلیٰ نے واضح کیا ہے کہ عوامی تحفظ کے لیے بجلی کے نظام کو محفوظ بنانا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اسٹیئرنگ کمیٹی لاہور میں بجلی کے

پڑھیں:

سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت

ممبئی: سلمان خان بیان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا ہے۔ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے بھارت میں طلباء کے احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہتر تعلیمی نظام کے لیے نوجوانوں کی آواز سنی جانی چاہیے اور اس معاملے کو سیاسی رنگ دینے سے گریز کیا جائے۔

سلمان خان نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ابتدا میں یہ ایک پرامن تحریک تھی، تاہم بعد میں اس کا پرتشدد رخ اختیار کرنا افسوسناک ہے۔ انہوں نے احتجاج کے دوران متاثر ہونے والے طلباء اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔

اداکار نے کہا کہ پیپر لیک جیسے معاملات انتہائی سنجیدہ نوعیت کے ہیں اور انہیں فوری توجہ کی ضرورت ہے۔ ان کے مطابق یہ خوش آئند بات ہے کہ طلباء بہتر تعلیمی نظام کے مطالبے کے لیے متحد ہوئے، جبکہ والدین نے بھی ان کی جدوجہد میں بھرپور ساتھ دیا۔

سلمان خان بیان میں مزید کہا گیا کہ طلباء نے اپنے عزم، محنت اور خلوص سے ثابت کیا ہے کہ وہ تعلیم حاصل کر کے ملک کے روشن مستقبل میں کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کے جذبے، ہمت اور تعلیم سے وابستگی کو قابلِ تعریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہی نسل مستقبل میں ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔

بالی ووڈ اسٹار نے زور دیا کہ طلباء کے مطالبات کو سیاسی تنازع نہ بنایا جائے کیونکہ یہ معاملہ براہِ راست تعلیمی نظام اور طلباء کے مستقبل سے جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت بھی اس معاملے کا مثبت حل نکالے گی اور تعلیمی نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے گی۔

سلمان خان نے اپنے پیغام کے اختتام پر دعا کی کہ علم حاصل کرنے والے تمام طلباء اپنی منزل حاصل کریں اور ملک میں ایسا تعلیمی ماحول قائم ہو جہاں میرٹ، شفافیت اور انصاف کو اولین ترجیح دی جائے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • لاہور میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیر آب، معمولات زندگی متاثر
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • ویپنگ کے نقصانات: نئی تحقیق میں صحت کے سنگین خطرات سے خبردار
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا