صوابی میں خاتون کے ہاں بیک وقت 5 جڑواں بچوں کی پیدائش
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2026 GMT
نومولود بچوں میں ایک بیٹا اور چار بیٹیاں شامل ہیں۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق پانچوں بچے قبل از وقت پیدا ہوئے ہیں اور اس وقت این آئی سی یو میں زیرِ علاج جنہیں جدید طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کے باچاخان میڈیکل کمپلیکس شاہ منصور صوابی میں ایک جوڑے کے ہاں بیک وقت پانچ بچوں کی ولادت ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نومولود بچوں میں ایک بیٹا اور چار بیٹیاں شامل ہیں۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق پانچوں بچے قبل از وقت پیدا ہوئے ہیں اور اس وقت این آئی سی یو میں زیرِ علاج جنہیں جدید طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ ڈاکٹرز نے والدہ اور بچوں کی حالت کو خطرے سے باہر تسلی بخش قرار دیا ہے، پانچ بچوں کی پیدائش پر ماں اور باپ تو خوشی سے نہال ہی ہیں اس کے علاوہ اُن کے گھر والے بھی پھولے نہیں سما رہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بچوں کی
پڑھیں:
بابوسر ٹاپ 8 جون تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند
مقامی انتظامیہ کے مطابق بابوسر ٹاپ اور گرد و نواح میں دو طرفہ سڑک کی بحالی اور صفائی کا کام تیزی سے جاری ہے۔ سڑک کی مکمل بحالی اور محفوظ آمدورفت کو یقینی بنانے کے پیشِ نظر روڈ کو 8 جون تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بابوسر ٹاپ روڈ 8 جون تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہے گی۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق بابوسر ٹاپ اور گرد و نواح میں دو طرفہ سڑک کی بحالی اور صفائی کا کام تیزی سے جاری ہے۔ سڑک کی مکمل بحالی اور محفوظ آمدورفت کو یقینی بنانے کے پیشِ نظر روڈ کو 8 جون تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق عوام غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور پولیس و ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔ مزید معلومات اور تازہ ترین صورتحال سے آگاہی کے لیے ڈپٹی کمشنر دیامر آفس 05812920055 دیامر پولیس کنٹرول روم 05812930037 پولیس ہیلپ لائن 15 پر رابطہ کریں۔