ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل نیوزی لینڈ کو بڑا دھچکا، ایڈم ملن انجری کے باعث باہر
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کو بڑا نقصان اٹھانا پڑا ہے، جہاں فاسٹ بالر ایڈم ملن انجری کے باعث ایونٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔
ان کی عدم دستیابی ٹیم کے فاسٹ بولنگ اٹیک کے لیے بڑا دھچکا قرار دی جا رہی ہے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق ایڈم ملن کو جنوبی افریقا کی ایس اے ٹوئنٹی لیگ کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کے باعث وہ مکمل فٹ نہ ہو سکے۔ میڈیکل رپورٹس کی روشنی میں انہیں ورلڈ کپ اسکواڈ سے ڈراپ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ایڈم ملن کی جگہ کائل جیمیسن کو نیوزی لینڈ کے اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے، جو اس سے قبل ٹریولنگ ریزرو کے طور پر ٹیم کے ہمراہ تھے۔ جیمیسن کی شمولیت سے ٹیم مینجمنٹ کو بولنگ میں متبادل فراہم ہو گیا ہے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فروری اور مارچ میں بھارت اور سری لنکا میں شیڈول ہے، جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم اپنے تمام میچز سری لنکا میں کھیلے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: نیوزی لینڈ ایڈم ملن ورلڈ کپ
پڑھیں:
فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے وزٹ ویزہ پر کینیڈا پہنچنے والے درجنوں افراد نے اسائلم کی درخواستیں دائر کر دیں۔
کینیڈا میں ورلڈ کپ کے 13 میچ منعقد ہوئے جن کے لیے حکام نے مجموعی طور پر 26 ہزار سیاحتی ویزے جاری کیے تھے۔ ہزاروں درخواستوں میں سے 50 فیصد سے زائد مسترد کر دی گئی تھیں۔
کینیڈین حکام کے مطابق اب تک 175 افراد سیاسی پناہ کی درخواستیں جمع کرا چکے ہیں جن کا جائزہ امیگریشن اور مہاجرین سے متعلق قوانین کے تحت لیا جائے گا۔
حکام نے یہ واضح نہیں کیا کہ درخواست گزاروں میں کتنے کھلاڑی شامل ہیں، تاہم دستیاب اعداد و شمار کے مطابق گھانا کے 25 جبکہ مصر اور کولمبیا کے 15، 15 شہریوں نے اسائلم کی درخواستیں دی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس تعداد میں مزید اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔
اس سے قبل کینیڈین حکومت خبردار کر چکی تھی کہ فیفا ورلڈ کپ کے لیے جاری کیے گئے سیاحتی ویزے کینیڈا میں مستقل قیام یا سیاسی پناہ حاصل کرنے کا ذریعہ نہیں ہیں اور ہر درخواست کا فیصلہ صرف ملکی قوانین کے مطابق کیا جائے گا۔