9 مئی حملہ کیس: حماد اظہر سمیت 7 ملزمان اشتہاری قرار، دائمی وارنٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2026 GMT
فائل فوٹو
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کلب چوک جی او آر گیٹ حملہ کیس کے غیر حاضر ملزمان کے دائمی وارنٹ جاری کردیے۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر سمیت 7 ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا۔
انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے 9 مئی کو کلب چوک جی او آر کے گیٹ پر حملے کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا۔
عدالت نے حماد اظہر سمیت دیگر اشتہاری ملزمان کے دائمی وارنٹ جاری کر دیے ہیں۔
یاد رہے کہ 9 مئی کلب چوک جی او آر گیٹ پر حملے کے مقدمے میں عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو بری کردیا تھا۔
عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، اعجاز چوہدری اور عمر سرفراز چیمہ کو 10، 10 سال قید کی سزا سنائی تھی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
پشاور:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔
فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔